Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

شوہر کا قرض واپس کرنے کیلئے بیوی نے نومولود کو فروخت کر دیا

بچے کی گمشدگی کے 2 دن بعد شوہر نے پولیس سے رابطہ کیا
شائع 12 دسمبر 2024 10:09am

بھارتی ریاست کرناٹک میں شوہر کا قرض واپس کرنے کے لیے بیوی نے اپنا نومولود فروخت کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون نے بچہ ڈیڑھ لاکھ بھارتی روپے میں فروخت کیا، 7 دسمبر کو بچے کی گمشدگی کے 2 دن بعد شوہر نے پولیس سے رابطہ کیا۔

شوہر نے بچے کی گمشدگی میں اہلیہ کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا تھا۔

کوڑے دان سے نومولود بچی برآمد، خاتون کے اعتراف سے ملک میں کہرام مچ گیا

رپورٹ کے مطابق شوہر کی جانب سے پولیس کو بتایا گیا کہ میں 3 لاکھ روپے کا مقروض ہوں، کچھ دن پہلے بیوی نے کہا کہ ہم اپنے نومولود بچے کو کسی بے اولاد جوڑے کو فروخت کر کے قرض کی رقم ادا کر سکتے ہیں۔

شیرخوار اور نومولود بچے آنکھیں کیوں مسلتے ہیں؟

شوہر نے پولیس کو بتایا کہ بیوی کی اس بات پر میں نے فوراً منع کر دیا اور اس سے کہا کہ اُسے ایسا نہیں سوچنا چاہیے، 5 دسمبر کو جب گھر واپس آیا تو بچہ کہیں نہیں تھا۔

بیوی سے پوچھنے پر اُس نے کہا کہ بچہ بیمار تھا تو اس لیے رشتے دار کے ساتھ ڈاکٹر کے پاس بھیجا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے خاتون کو گرفتار کر کے نومولود کو بازیاب کرا کر ویلفیئر ہوم منتقل کردیا ہے۔

india

Woman

sold new born

husband loan