Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

شتروگھن سنہا کا اپنی اہلیہ کو دھوکہ دینے کا اعتراف

شتروگھن سنہا کو ایک زائد خواتئین سے رشتہ رکھنے کا اعتراف
شائع 12 دسمبر 2024 10:35am

بالی ووڈ کے سینئیر ترین اداکاروں میں سے ایک شتروگھن سنہا نے اپنی اہلیہ کو دھوکہ دینے کا اعتراف کیا ہے۔

شتروگھن سنہا نے حال ہی میں اعتراف کیا کہ وہ اپنی بیوی کے علاوہ بھی متعدد خواتین کے ساتھ افئیر کرچکے ہیں۔

لیجنڈ اداکار دلیپ کمار اور راج کپور کی حویلیوں کی تزئین و آرائش کا فیصلہ

بھارتی انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے شتروگھن سنہا نے کہا، ’میں کہنا چاہتا ہوں، محبت کے مثلث (لَو ٹرائی اینگل) میں صرف لڑکیاں ہی مبتلا نہیں ہیں جو تکلیف کا شکار ہیں، آدمی بھی اتنی ہی تکلیف اٹھاتا ہے۔ وہ حالات سے باہر نکلنے کے لیے جدوجہد کرتا ہے‘۔

انہوں نے نام لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا، ’میں نام نہیں لوں گا۔ لیکن، میں ان تمام خواتین کا شکر گزار ہوں جو میری زندگی کا حصہ تھیں۔ مجھے کسی سے کوئی بغض نہیں ہے۔ میں ان کے بارے میں کبھی برا نہیں سوچتا۔ ان سب نے مجھے بڑھنے اور ایک بہتر انسان بننے میں مدد کی ہے۔ میں نے اپنی زندگی میں غلطیاں ضرور کی ہیں‘۔

شتروگھن سنہا نے کہا کہ ’پٹنہ سے آنے والے لڑکے کے لیے انڈسٹری کی چمک دمک اور گلیمر میں کھو جانا فطری تھا۔ مجھے معلوم ہے کہ لوگ اس سب میں کھو جاتے ہیں، تاہم، میری زندگی میں پونم کے آنے کے بعد اس نے میری بہت مدد کی‘۔

سنیل پال کے بعد ایک اور بھارتی اداکار اغوا، 12 گھنٹے تک تشدد کا نشانہ بنایا گیا

خیال رہے کہ شتروگھن اور پونم سنہا کی شادی 1980 میں ہوئی تھی۔ اور دونوں اداکارہ سوناکشی سنہا، لو اور کش سنہا کے والدین ہیں۔

Bollywood actor

Extra Marital Affair

Shatoghan Sinha