2024 میں کن کھلاڑیوں کو گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا گیا؟
سال 2024 کھیلوں کے حوالے سے کافی اہم رہا، اس سال کھیلوں کے شوقین افراد نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ، یو ای ایف اے یورپین چیمپئن شپ، پیرس اولمپکس اور پیرا اولمپکس میں ایتھلیٹس کو اپنے فن کا مظاہرہ کرتے دیکھا، اس کے علاوہ باکسنگ سمیت کئی بڑے مقابلے ہوئے جنہیں شائقین کی جانب سے خوب پذیرائی ملی۔
دنیا میں مختلف کھیلوں سے وابستہ مشہور کھلاڑیوں کے بارے میں مداح ہمیشہ کچھ نیا جاننا چاہتے ہیں جس کے لیے وہ انٹرنیٹ پر گوگل سرچ انجن کا سہارا لیتے ہیں۔
2024 میں بھی دنیا میں کئی مشہور ایتھلیٹس کو گوگل پر کافی سرچ کیا گیا جس کی فہرست سامنے آگئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس فہرست میں گوگل پر دنیا میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے ایتھلیٹس کے نام شامل ہیں، اس فہرست میں 2 بھارتی کرکٹرز بھی شامل ہیں لیکن حیران کن طور پر وہ نام دنیا کے سب سے بہترین بیٹر ویرات کوہلی اوربھارتی کپتان روہت شرما کے نہیں ہیں۔
ویرات کوہلی کا ’چھاپڑیوں‘ والا انداز وائرل
بھارتی میڈیا کے مطابق دنیا میں جس بھارتی کرکٹر کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا ہے وہ آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا ہیں جبکہ اس فہرست میں دوسرا نام آئی پی ایل میں پنجاب کنگز کے کھلاڑی ششانک سنگھ کا ہے۔
گوگل کی جانب سے جاری کی جانے والی رواں برس کی سرچ رپورٹ کے مطابق الجیرین باکسر ایمان خیلِف اس سال سب سے زیادہ سرچ کی گئیں، ایمان نے پیرس اولمپکس میں خواتین کی کیٹگری میں طلائی تمغہ جیتا جس کے بعد ان کی جنس کو لے کر ایک تنازعہ اٹھا اور انہیں آن لائن تضحیک کا خوب سامنا کرنا پڑا۔
اس فہرست میں دوسرے نمبر پر مشہور باکسر مائیک ٹائسن ہیں جنہوں نے گزشتہ ماہ باکسنگ رنگ میں 19 برس بعد کم بیک کیا۔
ان کے علاوہ عالمی سطح پر ڈھونڈے جانے والے ایتھلیٹس میں لیمین یامل تیسرے، سائمن بائلز چوتھے، جیک پال پانچویں، نِکو ولیمز چھٹے، بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا ساتویں، اسکاٹی شیفلر آٹھویں، ششانک سنگھ نویں اور روڈری دسویں نمبر پر رہے۔
Comments are closed on this story.