Aaj News

پیر, جنوری 13, 2025  
12 Rajab 1446  

حکومت نے پی ٹی آئی کے ساتھ رابطوں اور مذاکرات کی تردید کردی

وزیرِاعظم شہباز شریف کی اسد قیصر سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، وزیر اطلاعات
شائع 12 دسمبر 2024 08:24am

وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ رابطوں، ملاقاتوں اور مذاکرات کی تردید کردی ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف کی اسد قیصر سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ہے، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے تعزیت کیلئے حکومت کے پوگ بھی آرہے ہیں اور اور پی ٹی آئی سے بھی لوگ آئے ہیں، اس دوران اُن کی آپس میں ملاقاتیں ہو رہی ہیں لیکن اس بات میں کوئی حقیقت نہیں کہ باضابطہ مذاکرات شروع ہوئے ہیں۔

مذاکرات ہماری نہیں پاکستان کی ضرورت ہیں، علی محمد خان

اس سے قبل خبریں سامنے آئی تھیں کہ وفاقی حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان رابطے بحال ہوگئے ہیں۔

بتایا گیا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے پی ٹی آئی رہنماؤں نے اسپیکر ہاؤس میں ملاقات کی ہے، جس میں بیرسٹر گوہر، عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا اور وزیر قانون و پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔

ذرائع کے حوالے سے دی گئی خبر میں کہا گیا تھا مذاکرات کیلئے پارلیمنٹ کا پلیٹ فارم استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مذاکرات کیلئے پارلیمنٹ کا فورم استعمال کرنے کی تجویز اسپیکر نے دی، ان کی تجویز کو پی ٹی آئی اور حکومت دونوں نے تسلیم کر لیا تھا۔

شیرافضل مروت کی ڈی آئی جی اسلام آباد سے صلح، ریمارکس پر اظہار افسوس

ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے اپنے پیشگی مطالبات سے پیچھے ہٹ گئی ہے، پی ٹی آئی 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن چاہتی ہے۔

Attaullah Tarar

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)