پشپا 2 کے ہجوم کے موازنے پر اداکار سدھارتھ کی ٹرولنگ
بھارتی اداکار سدھارتھ ملہوترا نے پشپا 2 کے ہجوم کی موجودگی کا موازنہ کیا تو الو ارجن کے مداحوں نے اُن کی تنقید شروع کردی۔
یار دہے کہ جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کے اسٹار اداکار الو ارجن کی فلم ’’پشپا 2: دی رول‘‘ باکس آفس پر نئے ریکارڈز بنا رہی ہے۔ جو عالمی سطح پر باکس آفس پر تیز ترین 1000 کروڑ روپے کمانے والی فلم بھی بن گئی ہے۔
سدھارتھ نے الو ارجن، رشمیکا مندانا اور فہد فاضل کی شاندار پرفارمنس کی بدولت باکس آفس پر دھوم مچانے والی پشپا 2 پر تنقید کی۔
اداکار نے پشپا 2 کے پروموشنل ایونٹس میں مداحوں کی بڑی تعداد میں موجودگی کا مذاق اڑایا اور کہا کہ بھارت میں بہت زیادہ ہجوم معیار کو یقینی نہیں بناتا ہے۔
اداکار سدھارتھ نے ایک قدم آگے بڑھ کر پٹنہ میں جمع فلم کے پرستاروں کے موازنہ کیا، اس ویڈیو کو منوبالا وجے بالن نے شیئر کیا۔
ویڈیو میں سدھارتھ کا کہنا ہے کہ بہار میں اتنی بڑی بھیڑ کو دیکھنا کوئی بڑی بات نہیں ہے، یہ بھی مارکیٹنگ ہے، بھارت میں لوگوں کا جمع ہونا کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے۔
انٹرنیٹ پر اس حوالے سے مختلف نوعیت کا ردعمل سامنے آیا اور الو ارجن کے مداحوں نے تبصروں کی بھرمار کردی۔
ایک صارف نے کہا کہ سدھارتھ ہمیشہ درست بات کرتے ہیں، دوسرے نے لکھا کہ سدھارتھ تلخی و دشمنی سے بھرے پڑے ہیں۔
بعدچ ازاں چنئی میں میٹ دی پریس کے دوران سدھارتھ سے سوال کیا گیا کہ کیا ان کا پشپا 2 پر الو ارجن کے ساتھ کوئی ’مسئلہ‘ ہے، تو انہوں نے کہا کہ ’’مجھے خود لفظ ’مسئلہ‘ سے مسئلہ ہے اور میں نہیں سمجھتا کہ مجھے اس پر وضاحت دینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’’پشپا 2 کی ٹیم کو کامیابی پر مبارکباد۔ پہلی فلم بہت بڑی ہٹ تھی، اس لیے ظاہر ہے کہ لوگ سیکوئل دیکھنے کےلیے تھیٹر آئیں گے۔‘‘
Comments are closed on this story.