Aaj News

جمعرات, دسمبر 12, 2024  
09 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد میں جرائم کا گراف تشویش ناک حد تک بلند، معاملہ سینیٹ تک پہنچ گیا

پولیس احتجاج کرنے والوں سے نپٹنے میں مصروف رہتی ہے، وزیرِ قانونی اعظم تارڑ کی 'وضاحت'
شائع 11 دسمبر 2024 09:44pm

ملک کے دیگر تمام چھوٹے بڑے شہروں کی طرف اب وفاقی دارالحکومت بھی مختلف جرائم پیشہ افراد کی دست بُرد سے محفوظ نہیں۔ جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتیں انتہائی تشویش ناک صورتِ حال پیدا کر رہی ہیں۔

شہرِ اقتدار میں بڑھتے جرائم کا معاملہ سینیٹ تک پہنچ گیا۔ اسلام آباد میں رواں سال 4 ہزار تولے کے طلائی زیورات کے علاوہ 400 گاڑیاں چرائے جانے کے انکشاف ہوا ہے۔

سینیٹرز نے وفاقی دارالحکومت میں جرائم کے حوالےسے خطرناک صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سینٹر ذیشان خانزادہ نے توجہ دلاؤ نوٹس پر بحث میں کہا کہ اسلام آباد کا یہی حال رہا تو انڈسٹری یہاں سے شفٹ ہوجائے گی۔

وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں کہا کہ جرائم میں اضافے کا بنیادی سبب یہ ہے کہ پولیس احتجاج کرنے والوں سے نپٹنے میں مصروف رہتی ہے۔

اسلام آباد

senate

HIGHER RATE OF CRIMES

ATEENTION SEEKING NOTICE