اس عمر میں نماز اور حیا کی اہمیت سمجھ آئی ہے، انوشے اشرف
معروف وی جے، ماڈل، میزبان اور اداکارہ انوشے اشرف کا کہنا ہے کہ اُنہیں اب اتنی عمر گزر جانے کے بعد زندگی میں نماز اور حیا کی اہمیت سمجھ میں آئی ہے۔
اداکارہ انوشے اشرف نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں وقت گزرنے کے بعد نماز اورحیا کی اہمیت سمجھ میں آئی۔ انوشے نے ایک حالیہ پوڈ کاسٹ میں اپنی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر کھل کر بات کی۔
انہوں نے اپنے بچپن کے یادیں شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ”میری والدہ اورخالہ ہمیں نماز کے لیے سختی ہدایت کرتیں، کہتی تھیں جو نماز نہیں پڑھے گا اسے کھانا نہیں ملے گا مگر ہم پھر بھی نماز پڑھنے سے کتراتے تھے۔“
انہوں نے کہا کہ اب پوری دنیا گھومنے اور زندگی کے تجربات کے بعد، میں نے دل سے نماز کی اہمیت کو جانا اور بغیر کسی دباؤ کے باقاعدگی سے نماز پڑھنا شروع کیا۔ انوشے نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ حال ہی میں عمرے کی سعادت حاصل کر چکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نماز کی پابندی یا کسی کو کس طرح کے کپڑے پہننے چاہئیں، اس بارے میں زبردستی نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب انسان تب ہی سمجھتا ہے جب اللہ اسے ہدایت دیتا ہے، اس لیے ہمیں دوسروں کی سوچ اور انتخاب کا احترام بھی کرنا چاہیے۔
Comments are closed on this story.