بیرسٹر گوہر علی خان اور سینیٹر فیصل واوڈا کا آمنا سامنا
آمنا سامنا پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، ایک دوسرے سے خوشگوار ماحول میں مصافحہ بھی کیا
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان اور سینیٹر فیصل واوڈا کا آمنا سامنا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق بیرسٹر گوہر اور فیصل واوڈا کا آمنا سامنا پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ دونوں نے ایک دوسرے سے خوشگوار ماحول میں مصافحہ بھی کیا۔
اس دوران صحافی نے فیصل واوڈا سے سوال کیا، ’ابھی آپ کے بارے میں سوال ہوا ہے‘، جس کا جواب دیتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا، ’ بس بہت ہوگیا میرے اور میرے بھائی کو مشکل میں نہ ڈالا کریں۔’
بیرسٹر گوہر علی خان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ’یہ اچھے انسان ہیں۔‘
faisal vawda
Barrister Gohar Ali Khan
مقبول ترین