Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

فلم دیکھ کر خوب دولت کمانے کے لیے چار لڑکے ہاسٹل سے فرار

'لکی بھاسکر' میں ہیرو کو خوب کماکر کاریں خریدنے کے لیے فرار ہوکر بڑے شہر جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
شائع 11 دسمبر 2024 07:13pm

فلمیں ہم پر کس قدر اثر انداز ہوتی ہیں یہ حقیقت اب ڈھکی چھپی نہیں۔ نئی نسل فلموں کا زیادہ اثر لیتی ہے۔ لڑکے اور لڑکیاں جیسی فلمیں دیکھتے ہیں ویسے ہی ہوتے چلے جاتے ہیں۔ دن رات رومانی فلمیں دیکھنے والے نام نہاد محبت میں مبتلا ہوکر جوانی ہی نہیں، پوری زندگی ضایع کر بیٹھتے ہیں۔

فلم ’رئیس‘دیکھ کر شاہ رخ خان  کے بچوں کا حیران کن ردعمل

بہت سے لڑکوں نے جرائم کے ارتکاب کے بعد پکڑے جانے پر بتایا ہے کہ وہ فلاں فلم کے پلاٹ سے متاثر ہوئے تھے۔ بھارت میں ایسا ہی ایک اور واقعہ رونما ہوا ہے۔ چار لڑکوں نے ایک فلم دیکھی تو اُس کے پلاٹ نے اُن کے ذہنوں کو جکڑلیا اور وہ ہاسٹل سے بھاگ نکلے۔

کیا فلم دیکھ کر آپ کی آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں؟

جنوبی ہند کے معروف اداکار دِلکر سلمان کی فلم ’لکی بھاسکر‘ کی کہانی یہ ہے کہ ہیرو (دلکر سلمان) بہت زیادہ دولت کمانے اور اُس دولت سے شاندار گاڑیاں خریدنے کے لیے گھر سے بھاگ کر ایک بڑے شہر کا رُخ کرتا ہے۔ یہ فلم نئی نسل میں بہت مقبول ہوئی ہے۔ کہانی کا پلاٹ چونکہ بہت دلچسپ اور تحریک دینے والا ہے اس لیے نئی نسل اس فلم کی طرف تیزی سے متوجہ ہوئی ہے۔

بھارتی پروڈیوسر نے اپنی ہی فلم دیکھ کر خود کشی کر لی، رپورٹ

بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش کے شہر وِشاکھا پٹنم سے تعلق رکھنے والے نویں کلاس کے چار طلبہ ہاسٹل سے بھاگ گئے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ اُنہوں نے ’لکی بھاسکر‘ دیکھی تھی اور اُس کے پلاٹ سے بہت متاثر ہوئے تھے اور ہر وقت اُسی کی باتیں کرتے رہتے تھے۔

ہاسٹل میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چاروں لڑکے اپنے اپنے بیگ پیٹھ کر لادے فرار ہو رہے ہیں۔ اِن چاروں کے ساتھیوں نے بتایا کہ ’لکی بھاسکر‘ دیکھنے کے بعد سے یہ بہت دولت کمانے اور شاندار طرزِ زندگی کی باتیں کرنے لگتے تھے۔

فلم ’استری 2‘ کا ’سر کٹا‘ حقیقت میں کون؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

دلکر سلمان اداکار، پلے بیک سنگر اور فلم پروڈیوسر ہے۔ وہ بنیادی طور پر ملیالم (ملباری)، تامل اور تیلگو فلموں میں کام کرتا ہے۔ اُس نے چند ہندی فلمیں بھی کی ہیں۔ دلکر سلمان نے پرڈیو یونیورسٹی سے بزنس مینیجمنٹ میں بیچلرز ڈگری لی تھی اور فلموں میں کریئر تراشنے سے قبل دبئی میں بزنس مینیجر کی حیثیت سے بھی کام کیا تھا۔

LUCKY BHASKAR

FOUR BOYS FLEE

TO EARN MORE

LAVISH LIFESTYLE