Aaj News

جمعرات, دسمبر 12, 2024  
09 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں بڑھتے ہوئے جان لیوا حادثات، دن کے اوقات میں ڈمپرز کا داخلہ بند

ہیوی ٹریفک کی زد میں آ کر ستاون فیصد موٹر سائیکل سوار شہری جان کی بازی ہارتے ہیں، کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو
شائع 11 دسمبر 2024 05:04pm

کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے شہرمیں بڑھتے ہوئے حادثات کے تناظر میں کہا ہے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے کے لیے ڈمپر، واٹر ٹینکر اور اور بڑے ٹرالرز کا شہر کی طرف آنا ہوتا ہے، دن کے اوقات میں ڈمپرز کا داخلہ بند کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہیوی ٹریفک کی زد میں آ کر ستاون فیصد موٹر سائیکل سوار شہری جان کی بازی ہارتے ہیں، کوشش کررہے ہیں حادثات اور اموات کی شرح میں کمی لانے میں کردار ادا کریں۔

واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ٹریفک حادثات میں خاتون اور کمسن بچے سمیت 10 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ زیادہ تر حادثے ہیوی گاڑیوں کی تیز رفتاری کے باعث پیش آئے، حادثات میں مرنے والوں میں موٹر سائیکل سواروں کی تعداد زیادہ ہے جبکہ شہر میں بڑھتے حادثات کا ملبہ ٹریفک پولیس اور شہری ایک دوسرے پر ڈالنے لگی ہے۔

اس حوالے سے جاوید عالم اوڈھو کے مطابق ہم نے طے کیا ہےکہ گرفتار ڈرائیوروں کو قابل ضمانت سیکشنز پر بھی تھانے سے ضمانت نہیں دیں گے، وہ ملزمان عدالت سے ضمانت حاصل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ 57 فیصد حادثات چھوٹی گاڑیوں کی غفلت کے باعث ہوتے ہیں، شہر میں زیادہ تر حادثات صنعتی علاقے میں ہوتا ہے، ہم نے صنعتی ایریا اور مضافاتی علاقوں میں اضافی نفری تعینات کر رکھی ہے، بڑی گاڑیوں کے خلاف کارروائی میں تیزی لائی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امید کرتا ہوں کہ میڈیا کے تعاون سے ہم مہم چلارہے ہیں، دن کے اوقات میں ڈمپرز کا داخلہ بند کردیا گیا ہے، شہر میں رات گیارہ بجے کے بعد ہیوی ٹریفک کو شہر میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

karachi

karachi accident