عمرقید کے مجرم کی رہائی کے قوانین تبدیل، امارات کا بڑا فیصلہ
شارجہ کی ایگزیکٹو کونسل نے عمر قید کی سزا پانے والے قیدیوں سے متعلق ایک نیا فیصلہ جاری کیا ہے جس میں قیدیوں کو مخصوص معیار کے تحت مشروط رہائی کی اجازت دے دی گئی ہے۔
شارجہ کی ایگزیکٹو کونسل کے گزشتہ روز جاری اعلامیہ میں کہا کہ جاری نئے قوانین کا فیصلہ قیدیوں کو تین چوتھائی سزا پوری کرنے کے بعد پیرول پر غور کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ پیرول میں کچھ پابندیاں شامل ہوں گی اور اسے ایک ماہ یا اس سے زیادہ کے لیے دیا جا سکتا ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عمر قید کی سزا پانے والوں کے لیے، کم از کم 20 سال گزارنے کے بعد مشروط رہائی دی جا سکتی ہے۔ ایک قیدی کو مشروط طور پر رہا کرنے کا فیصلہ شارجہ پولیس کے کمانڈر انچیف کے پاس رہے گا، جس کی اطلاع امارات کے پبلک پراسیکیوشن کو فراہم کی گئی ہے۔
حکم میں پیرول دینے کی شرائط، رہائی میں ممکنہ رکاوٹیں، منسوخی کی وجوہات، متعلقہ انتظامی طریقہ کار، اور نفاذ اور اشاعت کے اقدامات کی بھی وضاحت کی گئی ہے۔
Comments are closed on this story.