سعودی عرب میں ہندو بھجن گانے کی ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سعودی عرب میں ایک کنسرٹ کے دوران ہندو بھجن گائے جا رہے ہیں۔
فیکٹ چیک سے واضح ہوتا ہے کہ ویڈیو مئی 2024 میں مشہور عرب گلوکار عبد المجید عبد اللہ کے کنسرٹ کی ہے جہاں وہ ایک عربی زبان میں گانا گا رہے تھے۔
گوگل کی ریورس امیج سرچ کے ذریعے ویڈیو کے کچھ فریمز کو چیک کیا گیا جس سے معلوم ہوا کہ یہ ویڈیو 8 جون 2024 کو انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تھی۔ پوسٹ کے مطابق ویڈیو میں ہندو بھجن نہیں بلکہ ایک عربی گانا تھا۔
ویڈیو کے کمنٹس میں یہ بھی واضح ہوا کہ یہ کنسرٹ کویت میں منعقد ہوا تھا۔ مزید تحقیق میں کویت ایرینا کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ ملی جو 24 اپریل 2024 کو شیئر کی گئی تھی۔ اس پوسٹ میں بتایا گیا کہ عبد المجید عبد اللہ کا کنسرٹ 9 اور 10 مئی 2024 کو کویت ایرینا میں منعقد ہوا تھا۔
اس کے علاوہ، عبد المجید عبد اللہ کے آفیشل یوٹیوب چینل پر 27 مئی 2024 کو ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی جس میں واضح طور پر بتایا گیا کہ یہ کنسرٹ کویت کا تھا۔
Comments are closed on this story.