سوناکشی اور ظہیر کی شادی کیوں چھوڑی؟ شتروگھن سنہا کا انکشاف
سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی اس سال کی سب سے بڑی خبروں میں سے ایک تھی۔ شادی کے بعد کئی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ سنہا خاندان شادی کے خلاف ہے۔ شادی کے بعد، یہ انکشاف ہوا کہ سوناکشی کے بھائی لو اور کش شادی کے خلاف تھے اور تہواروں میں شریک نہیں ہوئے۔
اب شتروگھن سنہا، جنہوں نے اپنی بیٹی کا ساتھ دیا، اپنا نقطہ نظر بیان کیا اور بتایا کہ ان کے بیٹوں ساتھ کیوں کوئی مسئلہ ہو سکتا ہے؟
جان کو خطرہ , بھارتی اداکار کی اپنے ہی بیٹے کیخلاف پولیس کو شکایت
بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں ایک بات چیت میں، تجربہ کار اسٹار سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنی بیٹی کی بین المذاہب شادی کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں، اداکار نے جلدی سے جواب دیا، ”یقیناً، میں اپنی بیٹی کی حمایت کروں گا۔ میرے پاس نہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔“
انہوں نے وضاحت کی، یہ ان کی زندگی اور ان کی شادی ہے۔ انہیں زندگی گزارنی ہے۔ اگر وہ ایک دوسرے کے بارے میں یقین رکھتے ہیں، تو ہم اس کی مخالفت کرنے والے کون ہوتے ہیں؟ بحیثیت والدین اور ایک باپ کی حیثیت سے میرا فرض تھا کہ میں اس کی حمایت کروں۔ میں ہمیشہ اس کے ساتھ رہا ہوں، اور میں ایسا ہی رہوں گا۔ ہم خواتین کو بااختیار بنانے کے بارے میں اتنا بولتے ہیں، اس کے لیے اپنے ساتھی کا انتخاب کرنا کیاغلط ہے؟
اداکار سے جب ان کے بیٹوں کی شادی میں شرکت نہ کرنے کی وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے کہا کہ میں شکایت نہیں کروں گا، وہ ایک انسان ہے، شاید وہ ابھی اتنے سمجھدار نہیں ہیں، میں ان کی الجھن اور تکلیف کو سمجھ سکتا ہوں۔ اگرمیں ان کی عمر کا ہوتا تو شاید میں بھی یہی کرتا۔ لیکن اس مرحلے پر آپ کی بزرگی ، تجربہ اور پختگی کام آتی ہے۔ اس لیے میرا ردعمل میرے بیٹوں جیسا نہیں تھا۔
Comments are closed on this story.