اداکاروں کے انٹرویو مفت نہیں، جویریہ سعود نے انڈسٹری کا بڑا پول کھول دیا
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینیئر اور منجھی ہوئی اداکارہ اور میزبان جویریہ سعود نے پوڈ کاسٹ اور ٹی وی چینلز پرانٹرویو نہ دینے کی وضاحت شیئر کردی۔
جویریہ نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے مشہور ٹی وی چینلز اور ڈیجیٹل تخلیق کاروں کو انٹرویو یا پوڈ کاسٹ نہ دینے کی وجہ بتائی ہے۔
شاہد آفریدی نے والدین کو کیا اہم مشورے دیے؟
جویریہ سعود کا کہنا تھا کہ ہر کوئی مجھ سے پوڈ کاسٹ یا انٹریو دینے کے متعلق سوال کرتا ہے تو ان کو میں یہ جواب دینا چاہوں گی کہ میں مفت انٹرویو دینے کے بجائے اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے یا اسکرپٹ لکھنے کو ترجیح دیتی ہوں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک ڈیجیٹل تخلیق کار کے طور پر وہ پوڈ کاسٹرز یا انٹرویو لینے والوں سے معاوضہ لے کر کام کرنا چاہیں گی۔ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنے مداحوں سے بات کرتی ہیں اور وہاں ان کے تمام سوالات کے جوابات بھی دیتی ہیں۔
جویریہ سعود کے مداح ان کے اس فیصلے کو سراہ رہے ہیں اور اس بارے میں اتنی بے تکلفی سے بات کرنے پر ان کی تعریف بھی کر رہے ہیں۔ مداحوں نے بے بی باجی کی بہویں میں ان کی اداکاری کو بھی سراہا اور شو کی کامیابی کے بعد ان کے انٹرویوز دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
جویریہ سعود جلد ہی گرین انٹرٹینمنٹ کے آنے والے ڈرامہ سیریل میں نظر آئیں گی۔
Comments are closed on this story.