آئی جی بلوچستان کی جانب سے خواتین کے تحفظ اور ترقی کے لیے اقدامات کا اعلان
انسپکٹرجنرل آف بلوچستان، معظم جاہ انصاری، نے کہا ہے کہ بلوچستان پولیس خواتین کی ترقی،صنفی بنیاد پر تشدد کے خاتمے، اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بات سینٹرل پولیس آفس میں ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی 16 روزہ سرگرمیوں کی اختتامی تقریب کے دوران کہی۔
معظم جاہ انصاری نے مزید کہا کہ صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف جنگ کے لیے صرف پالیسیوں کی ضرورت نہیں، بلکہ ایک ثقافتی تبدیلی بھی ضروری ہے۔ انہوں نے خواتین کے تحفظ کی یقین دہانی کراتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان میں پانچ وویمن پولیس اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں، جن میں کوئٹہ، تربت، گوادر، سبی اور نصیر آباد شامل ہیں۔
پشاور ہائیکورٹ نے سلمان اکرم راجہ کی راہداری ضمانت منظور کرلی
آئی جی پولیس بلوچستان نے خواتین کے تحفظ کے حوالے سے یو این کے تعاون سے تیار کردہ ویمن ایپ پر بھی تفصیلی بریفنگ دی۔
تقریب میں سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ سائرہ عطا، مس ایلکس، اور فوزیہ شاہین نے بھی خطاب کیا۔ سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ سائرہ عطا نے اختتامی تقریب میں عورتوں کے تحفظ اور ترقی پر زور دیتے ہوئے آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری کی خصوصی کوششوں کو سراہا۔
Comments are closed on this story.