عمران خان کو اقتدار میں لانے والوں میں فیض حمید سرفہرست تھے، خواجہ آصف
مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اقتدار میں لانے والوں میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید سرفہرست تھے، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بڑے بزنس ٹائیکون کے ساتھ مل کر کرپشن کی۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ 5 سے 6 سال بانی پی ٹی آئی عمران خان اور جنرل فیض حمید اکھٹے حصہ دار تھے، بانی پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانے کا مرکزی کردار جنرل فیض تھے، جنرل فیض حمید اور بانی پی ٹی آئی کی پارٹنرشپ 2018 سے پہلے کی ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پارٹنرشپ 9 مئی میں بھی چلی 9 مئی کے بعد بھی یہ پارٹنرشپ چلتی رہی، عمران خان کو کس طرح اقتدار میں لایا گیا، کس طرح آر ٹی ایس بٹھایا گیا، کس طرح پی ٹی آئی کو 2018 کے انتخابات میں ہر طرح امداد دی گئی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے الزام عائد کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بڑے بزنس ٹائیکون کے ساتھ مل کر کرپشن کی، تمام چیزوں کے پیچھے آپ کو یہی 2 سے 3 کردار نظر آئیں گے۔
ٹھوس شواہد موجود ہیں، فیض حمید نےجو کیا وہ عمران خان کی ایما پرکیا، بریگیڈئیر (ر)حارث نواز
انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے ملٹری ٹرائل سے متعلق قانون فیصلہ کرے گا، بانی پی ٹی آئی کے دور کے دوران کئی لوگوں کا ملٹری ٹرائل ہوا، شہادتیں سامنے آئیں گی تو لازمی طور پر اثرات سجے کھبے جائیں گے، ون پیج ابھی ہے یا پھٹ گیا ہوا ہے نہیں معلوم، پی ٹی آئی نے 12 لوگوں کی شہادتوں کا کوئی ثبوت کل اسمبلی میں پیش نہیں کیا۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ڈی چوک میں 12 ہلاکتوں کی بات کرتے ہیں لیکن رینجرز اور پولیس اہلکاروں کی بات نہیں کرتے، صوبائیت کا کارڈ کھیل رہے ہیں، یہ آخری کارڈ ہے، سول نافرمانی کی تحریک شروع بھی نہیں ہوگی، جس کے بچے پاکستان بیٹھے ہیں وہ پیسے کیوں نہیں بھیجے گا۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور کے گارڈز نے خود اپنے بندے مارے، ملبہ پولیس اور رینجرز پر ڈالا جارہا ہے، یہ لوگ رینجرز اور پولیس کے شہداکی بات کیوں نہیں کرتے؟ سوشل میڈیا پر جو کچھ دکھایا جاتا ہے وہ سب سچ نہیں۔
قبل ازیں پارلیمنٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اندر اختلافات ہیں،ہر شخص مختلف بیانات دیتا ہے، بشریٰ بی بی کہتی ہیں ان کے لوگ انہیں چھوڑ کربھاگ گئے، پی ٹی آئی والے ڈی چوک سےب ھاگےتوبشریٰ بی بی ان کے ساتھ تھیں۔
ان کا مزید کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کے گارڈز نے اپنے کارکنوں پرفائرنگ کی، کے پی سے سرکاری ملازمین اور سفیدلباس میں پولیس اہلکار لائے جاتے ہیں، اپنے صوبے میں امن قائم کرنا وزیراعلیٰ کے پی کی ذمہ داری ہے، اپنا صوبہ چھوڑکروزیراعلیٰ کے پی نے اسلام آباد پرچڑھائی کی۔ اسلام آبادپران کی تیسری بارچڑھائی ناکام ہوئی۔
فیض حمید کو چارج شیٹ کردیا گیا تو عمران خان کیسے بچیں گے، فیصل واوڈ
وزیردفاع نے کہا کہ پی ٹی آئی نے صوبائیت کا کارڈ کھیلنا شروع کردیا، 10 سال پہلےبھی بانی پی ٹی آئی نےسول نافرمانی کی کال دی تھی، کسی نے بانی پی ٹی آئی کی سول نافرمانی کی کال تسلیم نہیں کی۔ آج بھی کوئی پاکستانی یوٹیلیٹی بلز دینے سے انکار نہیں کرے گا۔ بیرون ملک پاکستانی اپنے گھر والوں کو پیسے بھیجنا بند نہیں کریں گے۔
Comments are closed on this story.