ملک بھر میں کاروں کی فروخت میں بڑا اضافہ
رواں مالی سال 5 ماہ کے دوران پسنجر کاروں کی فروخت 50 فیصد بڑھ گئی
ملک بھر میں کاروں کی فروخت میں 62 فیصد اضافہ ہوگیا۔
پاکستان آٹوموٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق نومبر میں 7 ہزار 909 یونٹس فروخت ہوئے، جس میں نومبر 2023 کی نسبت 3 ہزار 34 یونٹس اضافہ ہوا۔
پاما کے مطابق رواں مالی سال 5 ماہ کے دوران پسنجر کاروں کی فروخت 50 فیصد بڑھ گئی، جولائی سے نومبر 2024 کے دوران 38 ہزار 534 یونٹس فروخت ہوئے۔
ہنڈائی نے قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا
گزشتہ مالی سال اس دوران صرف 25 ہزار 746 کاریں فروخت کی گئی تھی۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شرح سود میں کمی مثبت اثرات آٹو سیکٹر پر دیکھے جارہے ہیں، انٹرسٹ ریٹ میں مزید کمی کے بعد آئندہ سال گاڑیوں کی پیداوار، طلب اور فروخت میں مزید اضافہ دیکھا جائے گا۔
Cars
Selling cars
مقبول ترین