Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سٹے بازوں کی بدولت چینی کی قیمت بے لگام

ماہ نومبر کے آخری دو ہفتوں میں کرشنگ سے صرف ایک لاکھ 83 ہزار ٹن کی پیداوار ہو سکی
شائع 10 دسمبر 2024 09:32pm

چینی کی قیمتیں تھمنے کا نام نہیں لے رہیں روزانہ کی بنیاد پر قیمتیں بڑھنے سے عام شہری تو پہلے سے ہی پریشان ہیں اب سٹے بازوں کے بدولت چینی پھر سے بے لگام ہونے لگی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چینی کی قیمت کا گزشتہ بیس دنوں میں ایکس مل کا ریٹ 115سے بڑھ کر 125روپے اضافہ ہوگیا ہے، مارکیٹ میں چینی کی فی کلو قیمت 125 سے بڑھ کر 140 ہوگئی۔

چینی کی قیمت میں کمی کردی گئی

ذرائع کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت 6,7 لاکھ ٹن کم پیداوار کی افواہ بنا کر مصنوعی قلت پیدا کی جا رہی ہے ،پنجاب کے سٹے بازوں نے ماہ دسمبر کا فیوچر ٹریڈ 128 اور جنوری کے لیے 133 مقرر کردیا جس سے آئندہ چینی مزید مہنگی ہوگی۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے سات لاکھ نوے ہزار ٹن شوگر ایکسپورٹ کی اجازت دی گئی ہے جس میں سے تین لاکھ 70 ہزار ٹن کی ایکسپورٹ ہو چکی ہے ، تیس نومبر تک ملک میں شوگر کا اسٹاک سات لاکھ 66 ہزار میٹرک ٹن تھا جس میں سے چار لاکھ 13 ہزار میڑک ٹن ایکسپورٹ ہونی ہے۔

ذرائع کے مطابق ماہ نومبر کے آخری دو ہفتوں میں کرشنگ سے صرف ایک لاکھ 83 ہزار ٹن کی پروڈکشن ہی ہو سکی ، یومیہ پروڈکشن محض 13 ہزار ٹن رہی جبکہ ملک میں روزانہ کی کھپت 18 سے 20 ہزار ٹن ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب اور پاکستان نے اگر معاملے کو سنجیدہ نا لیا تو صورت حال سنگین ہو سکتی ہے۔

sugar price

Sugar Dealers