Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

طیارے میں بم کی جھوٹی اطلاع کے پیچھے انٹیلی جنس افسر کے ہونے کا انکشاف

پرواز میں 187 مسافر سوار تھے، جہاز جانچ پڑتال کی بعد کلئیر قرار، ملزم گرفتار
شائع 10 دسمبر 2024 06:02pm

بھارتی نجی ائیرلائن کی پرواز میں بم کی جھوٹی اطلاع دینے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا

بھارتی پولیس کے مطابق ملزم انیمیش منڈل، ناگپورمیں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رینک کا آئی بی افسر بتایا جاتا ہے، رائے پور پولیس نے سیفٹی آف سول ایوی ایشن ایکٹ 1982 کے خلاف غیر قانونی کارروائیوں کی دفعات کے تحت ملزم کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس کے مطابق گزشتہ ماہ ناگپور سے کولکتہ جانے والی انڈیگو کی فلائٹ میں بم کا جھوٹا الرٹ جاری کرنے کے الزام میں گرفتار ایک شخص کی شناخت انٹیلی جنس بیورو افسر کے طور پر ہوئی ہے ۔ پرواز جس میں 187 مسافر سوار تھے۔ رائے پور میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی اور جہاز کی مکمل جانچ پڑتال بعد بم کی اطلاع جھوٹی نکلی جس کے بعد طیارے کو کلیئر قرار دے دیا گیا۔

ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ملزم منڈل کے وکیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے مؤکل نے پرواز میں ممکنہ بم کے بارے میں ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات پر اطلاع دی تھی اور کہا کہ ان کا مؤکل بے قصور ہے۔

Bomb Threat

Indean Airline