Aaj News

اتوار, مارچ 16, 2025  
15 Ramadan 1446  

ٹھوس شواہد موجود ہیں، فیض حمید نےجو کیا وہ عمران خان کی ایما پرکیا، بریگیڈئیر (ر)حارث نواز

اب بانی پی ٹی آئی کےخلاف بھی ایکشن ہوگا، سابق صوبائی نگراں وزیر داخلہ سندھ
شائع 10 دسمبر 2024 10:46pm

بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے کہا ہے کہ ٹھوس شواہد موجود ہیں جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان اور سیاسی رہنماؤں نے انٹر سروسز انٹیلی جنس کے سابق ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو احکامات دیئے تھے۔

انہوں نے آج نیوز پر منیزے جہانگیر کے ساتھ پروگرام ’اسپاٹ لائٹ‘ میں کہا کہ فیض حمید ، عمران خان کے احکامات پر عمل کر رہے تھے، مضبوط فوج ایک مضبوط وفاق کی علامت ہے۔

سابق صوبائی نگراں وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیئر حارث نواز نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے کورٹ مارشل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چارج شیٹ کا مطلب مکمل ثبوت کےساتھ بات ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے ریٹائرمنٹ کے بعد سیاسی معاملات میں حصہ لیا، فیض حمید نےجو کیا وہ بانی پی ٹی آئی عمراں خان کی ایما پرکیا۔

حارث نواز نے کہا کہ اب بانی پی ٹی آئی کے خلاف بھی ایکشن ہوگا، جو بھی رہنما 9 مئی میں ملوث تھے ان کو بھی حساب ہوگا، تاہم ان کے پاس سپریم کورٹ جانے کا آپشن موجود ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ ترقی اس بات کا اعادہ کرتی ہے کہ قانون فوجی افسران کو ان کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ سے دو سال تک کسی بھی قسم کی سیاسی سرگرمی میں شامل ہونے سے روکتا ہے۔

سابق فوجی اہلکار نے خبردار کیا کہ اگر اس کی خلاف ورزی کی جاتی ہے تو معاملہ ”سنگین“ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ مقدمہ اس اصول پر کیا جاتا ہے کہ سیاست میں کوئی مداخلت نہیں کرے گا، تو ہم اس کی تعریف کرتے ہیں۔ اس کے باوجود کہ میں نے فیض حمید کو کبھی پسند نہیں کیا، لیکن مخصوص لوگوں کو منتخب کرنے سے نظام کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے ٹرائل کے حوالے سے کہا کہ ملزم عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور بری ہو گئے۔ ایسا کسی بھی معاملے میں کبھی نہیں ہوا ، اس کا ٹرائل بہت مشکل تھا۔

ویڈیو لنک کے ذریعے پروگرام میں موجود جے یو آئی (ف) کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ کوئی بھی قانون یا سزا کسی ایک فرد کے لیے مخصوص نہیں ہونی چاہیے۔

پاکستان

Faiz Hameed

lieutenant general (r) faiz hameed