Aaj News

ہفتہ, دسمبر 14, 2024  
12 Jumada Al-Akhirah 1446  

کچے آلو، سبزی ہی نہیں بیوٹی ایکسپرٹ بھی ہیں

آلو کھانوں کے ذائقے کے ساتھ ساتھ خوبصورتی کو بڑھانے میں بھی مددگار ثابت ہوسکتے ہیں
شائع 10 دسمبر 2024 03:58pm

کچن میں آلو کا استعمال بہت سی سبزیوں کا ذائقہ بڑھانے کے لیے کیا جاتا ہے۔ بہت کم سبزیاں ایسی ہیں جو آلو کے ساتھ اچھی نہیں لگتیں۔

اکثر لوگ جانتے ہیں کہ آلو کو کھانے کا ذائقہ بڑھانے کے لیے کئی طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ جیسے کھٹے آلو ، آلو کی چاٹ، آلو کے کٹلس، آلو کے کباب، آلو گوشت ، فرنچ فرائز وغیرہ۔

سردیوں میں پھٹے ہونٹوں کو نرم و ملائم اور خوبصورت کیسے رکھیں؟

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آلو آپ کے ذائقے کے ساتھ ساتھ آپ کی خوبصورتی کو بڑھانے میں بھی مددگار ثابت ہوسکتے ہیں؟

جی ہاں، کچے آلو کا جوس جلد پر قدرتی بلیچ کا کام کر سکتا ہے اور جلد کے مسائل جیسے کہ جھریوں، کیل اور مہاسوں کو دور کرنے میں مدد کرتا ہے۔ آئیے کچے آلو کو جلد پر لگانے کے 5 حیرت انگیز فائدے جانتے ہیں۔

کچے آلو کو چہرے پر لگانے کے فائدے

جلد کی چمک

آلو کو چہرے پر رگڑنے سے جلد نکھر جاتی ہے۔ آلو میں موجود وٹامن بی، سی اور کے جلد کو فری ریڈیکلز سے بچاتے ہیں اور اسے ہائیڈریٹ رکھتے ہیں۔ اس سے جلد کی رنگت بہتر ہوتی ہے۔

سیاہ حلقے

آلو کو آنکھوں کے نچلے حصے پر رگڑ کر سیاہ حلقوں کا مسئلہ بھی حل کیا جا سکتا ہے۔ آلو میں موجود انزائمز جلد کو ٹھنڈا کر کے سوجن کو کم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ آلو کو چہرے پر رگڑنے سے نہ صرف سیاہ حلقے دور ہوتے ہیں بلکہ جلد کو ٹھنڈک بھی ملتی ہے۔

فائن لائنز

اگر آپ چہرے کی جھریوں اور باریک لکیروں سے پریشان ہیں تو آلو کو چہرے پر رگڑنے سے اس مسئلے سے نجات مل سکتی ہے۔ آلو میں موجود وٹامن سی کولیجن کی پیداوار بڑھا کر جھریوں اور باریک لکیروں کو کم کرتا ہے۔

مہاسے

آلو جلد میں موجود اضافی تیل کو کم کرکے مہاسوں کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ آلو میں موجود اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات سوراخوں کو صاف کر کے پمپلز کے مسئلے سے نجات دلانے کا کام کرتی ہیں۔

ہائپر پگمنٹیشن

آلو وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں اور اس طرح سورج سے ہونے والے نقصان کو ٹھیک کرنے، جلد کے مردہ خلیوں کو ہٹانے اور باریک لکیروں کو کم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

Women

lifestyle

Skin care

beauty

Hacks