شاہ رخ خان کی شادی میں شرکت کی ویڈیو وائرل، معاوضہ پر بحث چھڑ گئی
بالی وڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے حال ہی میں دہلی میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کی، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے سوالات کیے کہ چونکہ دُلہا اور دُلہن کوئی معروف شخصیات نہیں تھیں، تو کیا شاہ رخ نے اس تقریب میں شرکت کے لیے کسی قسم کا معاوضہ لیا ہوگا۔
جان کو خطرہ , بھارتی اداکار کی اپنے ہی بیٹے کیخلاف پولیس کو شکایت
انسٹاگرام پر میک اپ آرٹسٹ امرت کور نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں شاہ رخ خان دُلہن کے ساتھ اسٹیج پر پرفارم کر رہے ہیں، اور انہوں نے دُلہن کی تعریف بھی کی۔
ویڈیو پر ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ”شاہ رخ نے اس شادی میں شرکت کے لیے کتنے پیسے لیے ہوں گے؟“
دھوکہ دہی کا الزام، دھرمیندر کی عدالت طلبی
میک اپ آرٹسٹ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان ان کے فیملی فرینڈ ہیں، اس لیے انہوں نے اس تقریب میں شرکت کے لیے کوئی رقم وصول نہیں کی۔
تاہم، کچھ سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ شاہ رخ نے یقیناً کروڑوں روپے وصول کیے ہوں گے، کیونکہ اداکار عام طور پر شادیوں میں بغیر معاوضہ کے شرکت نہیں کرتے.
Comments are closed on this story.