Aaj News

جمعرات, دسمبر 12, 2024  
09 Jumada Al-Akhirah 1446  

تابش ہاشمی آج تک فواد خان کو اپنے شو پر کیوں نہ بلا سکے؟

کیا وجہ بجٹ کی تنگی ہے یا کوئی اور بات ہے
شائع 10 دسمبر 2024 01:40pm

تابش ہاشمی کا شمارپاکستان کے پسندیدہ میزبانوں میں ہوتا ہے ۔ وہ آج کل ایک کامیڈی پر مبنی انٹرویو شو کر رہے ہیں اور شائقین اس سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

انہوں نے پاکستان میں تقریباً ہرایک اسٹار کا انٹرویو کیا ہے اور تمام بڑے ستارے ان کے شو میں آ چکے ہیں۔ ان کے پاس قدرتی طور پر دوسروں کو ہنسانے کی صلاحیت موجود ہے جو سامعین کے چہروں پر مسکراہٹ لاتی ہے۔

مریم نفیس کی پھو پھو بھی زہریلی نکلیں

تابش ہاشمی نے حال ہی میں ایک انٹرویومیں اپنے شو میں آنے والے مہمانوں کے بارے میں بات کی۔ ان سے پوچھا گیا کہ فواد خان بجٹ کی تنگی کی وجہ سے وہ ان کے شو میں نظر نہیں آئے یا کوئی اور بات ہے؟انہوں نے کہا کہ بجٹ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ وہ صرف یہ سوچتے ہیں کہ فواد شو کے لیے بہت زیادہ سنجیدہ ہوں گے۔

تابش ہاشمی نے کہا کہ وہ صرف اس اینڈ پروڈکٹ کے بارے میں سوچتے ہیں جو سامنے آئے گی۔ وہ چاہتا ہیں کہ اس کا شو دلچسپ اور لطف اندوز ہو وہ کبھی یہ نہیں سوچتا کہ شو میں شامل ہونے والا مہمان بڑا اسٹار ہیں یا نہیں۔ ٹیم اجتماعی طور پر مہمانوں کی فہرست کا فیصلہ کرتی ہے اور پھر وہ انہیں مدعو کرتی ہے۔

entertainment

lifestyle

شخصیات