Aaj News

منگل, اپريل 29, 2025  
01 Dhul-Qadah 1446  

رونالڈو کے بیٹے نے کس بات پر انشاء اللہ کہہ دیا؟ ویڈیو وائرل

جونئیر رونالڈو کے انشاء اللہ نے مداحوں کو خوش کر دیا
شائع 10 دسمبر 2024 01:23pm

دنیائے فٹ بال کے کامیاب ترین کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو جو اس وقت اپنے کیرئیر کے عروج پر ہیں، جن کا اب اپنا یوٹیوب چینل بھی ہے، جہاں انہوں نے محض ڈیڑھ گھنٹے سے بھی کم وقت میں 10 لاکھ سبسکرائبرز حاصل کر کے ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا۔

کرسٹیانو رونالڈو جب سے سعودی فٹبال ٹیم النصر سے منسلک ہوئے ان کی گفتگو میں تبدیلی دیکھنے میں آئی۔ وہ اب جب بھی سعودی عرب کا دورہ کرتے ہیں تو سعودی ٹیم میمرز کو باقاعدہ ’سلام‘ کرتے ہیں جن کی اکثر ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی موجود ہیں۔

وہیں اب باپ کا اثر بیٹے پر بھی آگیا ہے جب حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ کے دوران رونالڈو کے بیٹے نے انشاء اللہ بول کر مداحوں کو لاجواب کر دیا۔

دوست کا رونالڈو کے مسلمان ہونے کے حوالے سے بڑا انکشاف

حال ہی میں کرسٹیانو رونالڈو نے مسٹر بیسٹ کے ساتھ ایک ویڈیو یوٹیوب پر اپلوڈ کی جو یوٹیوب پلیٹ فارم پر ان کے سب سے بڑے حریف سمجھے جاتے ہیں کیونکہ اس وقت یوٹیوب پر ان کے تقریباً 331 ملین سبسکرائبرز ہیں اور وہ یوٹیوب کے سب سے بڑے اسٹار سمجھے جاتے ہیں۔ اس ویڈیو میں جونیئر رونالڈو یعنی کرسٹیانو رونالڈو کے بیٹے بھی نظر آئے۔

مسٹر بیسٹ نے کرسٹیانو رونالڈو جونئیر سے پوچھا کہ کیا آپ نے باسکٹ بال میں لیجنڈ لیبرون جمیز اور ان کے بیٹے برونی جیمز کی جوڑی کو کھیلتے ہوئے دیکھا تھا جس پر انہوں نے ہاں میں جواب دیا تو مسٹر بیسٹ نے کہا کیا آپ بھی اپنے والد کے ساتھ ایسے ہی کھیلیں گے جس پر کرسٹیانو رونالڈو جونئیر نے کہا ’انشااللہ‘۔ بیٹے کی اس بات پر رونالڈو نے مسٹر بیسٹ کو کہا کہ امید ہے ایسا ہوگا۔

سعودی عرب واپسی پر رونالڈو کا ’ السلام وعلیکم’، ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب کے فٹبال کلب ’النصر‘ کے سابق گول کیپر ولید عبداللہ نے انکشاف کیا تھا کہ کلب کے کپتان و پرتگالی فٹبال سپراسٹار کرسٹیانو رونالڈو مذہب اسلام میں گہری دلچسپی رکھتےہیں اور اسے قبول کرنے کی خواہش رکھتےہیں۔

christiano ronaldo

Mr Beast

son video

says inshaAllah