Aaj News

جمعرات, دسمبر 12, 2024  
09 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریم نفیس کی پھو پھو بھی زہریلی نکلیں

وہ اپنی سرگرمی، خاندان اور ان اقدار کے بارے میں اکثر آواز اٹھاتی ہیں
شائع 10 دسمبر 2024 01:08pm

مریم نفیس ایک اداکارہ، میزبان اور پروڈیوسر ہیں۔ وہ کچھ اچھے پراجیکٹس کا حصہ رہی ہیں اور وہ جو ڈرامے کرتی ہیں اس کا بہت سوچ سمجھ کر انتخاب کرتی ہیں۔

اداکارہ نے امان احمد کے ساتھ شادی کی ہے اور وہ اپنی سرگرمی، خاندان اور ان اقدار کے بارے میں اکثر آواز اٹھاتی ہیں جن کی وہ حامل ہیں اور ان کا خیال رکھتی ہیں۔

نشو کا ”ریمبو“ افضل خان پر بیٹی کے ساتھ ان کے رشتے میں دراڑ پیدا کرنے کا الزام

مریم نفیس ہمیشہ اپنے دل کی بات کرتی ہیں اور اسی طرح انہوں نے اپنی زندگی گزارنے کو ترجیح دی ہے۔ انہوں نےایک شو میں شرکت کی جس کی میزبانی دانیر مبین نے کی تھی شو میں اداکارہ نے اپنے تعطیلاتی دوروں، دوستوں اور خاندان کے بارے میں بات کی۔

مریم نفیس نے کھل کر اس بارے میں بھی بات کی کہ ان کی پھوپو کتنی زہریلی ہیں۔

مریم نفیس نے کھلے عام اعلان کیا کہ وہ اپنے پھوپو کو سخت ناپسند کرتی ہیں۔ دانیرنے جب ان سےاختلافات دور کر کے اپنی جانب سے چیزوں کو درست کرنے کا اصرارکیا تو مریم نفیس نے کہا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور وہ کسی زہریلے رشتے کے ساتھ چیزیں درست نہیں کرنا چاہتیں۔

entertainment

lifestyle

شخصیات