ایک اور عالمی وبا اور تباہ کن جنگ، نوسٹراڈیمس کی 2025 کیلئے خوفناک پیشگوئیاں
سال 2024 ختم ہونے کے قریب ہے تو لوگ 2025 کے لیے نجومیوں کی نئی پیش گوئیاں جاننے کی کوششوں میں لگ گئے ہیں۔
نوسٹراڈیمس پیش گوئی کے حوالے سے عالمی سطح پر معروف ترین اور مقبول ترین شخصیت رہا ہے۔ نوسٹراڈیمس نے صدیوں پہلے بہت سے ایسے واقعات کی پیش گوئی کی تھی جو اُس کے الفاظ کے عین مطابق رونما ہوئے۔
نوسٹراڈیمس وہ ماہر نجوم تھے جنہوں نے کئی سالوں تک کی پیشگوائیاں کی تھیں، ان کی پیشگوئیوں میںہٹلر کے عروج، نائن الیون، اور کورونا وبا بھی شامل رہی ہیں ان کی کتاب ”The Profecies“ میں 942 نظمیں ہیں جن کی تشریح لوگ مستقبل کے عالمی واقعات کو سمجھنے کے لیے کرتے ہیں۔
شام کی تباہی، بابا وانگا کی پیشگوئی سچ ثابت ہونے لگیں؟
اب 2025 کے لیے نوسٹراڈیمس نے جو کچھ کہا ہے وہ بھی بہت پریشان کن ہے۔ نوسٹراڈیمس نے روس اور یوکرین کی جنگ کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ دونوں ملک وسائل ختم ہو جانے کے باعث جنگ ختم کرنے پر مجبور ہوں گے۔
نوسٹراڈیمس نے پیش گوئی کی تھی کہ 2025 میں ایک بڑا سیارچہ زمین سے ٹکرائے گا یا انتہائی کم فاصلے سے گزرے گا تاہم ابھی تک تو ایسا کچھ دیکھنے کو نہیں ملا کیونکہ بہت سے سیارچے ہر سال زمین کے قریب سے گزرتے ہیں، اور ان میں سے زیادہ تر محفوظ فاصلہ رکھتے ہیں۔
تیاری کرلیں!!! تیسری جنگ عظیم چند مہینے دور، بابا وانگا کی درست نظر آتی بڑی پیشگوئی سامنے آگئی
اس کے علاوہ نوسٹراڈیمس نے یہ بھی پیش گوئی کی تھی کہ برازیل، جسے وہ ”دنیا کا باغ“ کہتا ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث سیلاب اور آتش فشاں پھٹنے کا سامنا کر سکتا ہے۔
نوسٹراڈیمس کی پیشگوئی کے مطابق یورپی ریاستوں کے درمیان ایک بڑی جنگ چھڑے گی اور ساتھ ہی ساتھ عہدِ قدیم کا ایک طاعون بھی پھیلے گا جو دشمن ممالک یا دشمن افواج سے کہیں زیادہ خطرناک ثابت ہوگا۔
نوسٹراڈیمس نے پیشن گوئی کی تھی کہ 2025 انگلینڈ کے لیے سخت ثابت ہوگا، جنگیں ہوں گی اور ایک پرانی بیماری دوبارہ جنم لے گی جو کسی بھی دشمن سے بدتر ہوگی۔ چونکہ نوسٹراڈیمس نے کورونا وبائی مرض کی صحیح پیش گوئی کی تھی، اس لیے ماہرین اس پیشن گوئی کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔
نوسٹراڈیمس نے ساتھ ہی ساتھ یہ بھی لکھا کہ برطانیہ میں شاہ چارلس سوم کا عہدِ فرماں روائی قلیل مدت کا ہوگا۔ ماہرین کہتے ہیں کہ شاہ چارلس سوم کو صحت کی خرابی کے باعث تخت و تاج سے دست بردار ہونا پڑسکتا ہے۔
Comments are closed on this story.