پشاور ہائیکورٹ نے عاطف خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے
عدالت نے اینٹی کرپشن کو رکن قومی اسمبلی کی گرفتاری سے روک دیا
پشاور ہائیکورٹ نے مالم جبہ اور فضل گارڈن کیس میں قومی اسمبلی کے رکن عاطف خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے۔
پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل ڈویژن بینچ نے عاطف خان کی درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی کے خلاف بدنیتی پر مبنی کیس بنایا گیا۔
بعدازاں عدالت عالیہ نے رکن قومی اسمبلی عاطف خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے اور اینٹی کرپشن کو عاطف خان کی گرفتاری سے روک دیا۔
واضح رہے کہ عدالت نے مالم جبہ اور فضل گارڈن کیس میں عاطف خان کے وارنٹ گرفتاری کو معطل کیا، اینٹی کرپشن نے عاطف خان کو کال آف نوٹس اور وارنٹ گرفتاری جاری کیا تھا۔
Peshawar High Court
Atif Khan
arrest warrent
Pakistan Tehreek Insaf (PTI)
مقبول ترین
Comments are closed on this story.