Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

گردن کا مساج کروانے والی گلوکارہ موت کے منہ میں چلی گئی

واقعے کی خبر سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل گئی
شائع 10 دسمبر 2024 11:38am

گردن کا مساج کروانا گلوکارہ کی جان لے گیا، موت کی خبر سن گلوکارہ کے مداح غم کا شکار ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے شہر اُڈون تھانی میں ایک گلوکار مساج کروانے کے سے دم توڑ گئی۔ واقعے کی خبر سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل گئی اور گردن کا مساج کروانے والے افراد میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

رپورٹ کے مطابق پھنگ چیڈا نامی تھائی گلوکارہ نومبر میں اپنے کندھے کے درد دور کروانے کی غرض سے مساج سینٹر گئی۔

مساج کے بعد پھنگ چیڈا کی حالت بہتر ہونے کے بجائے مزید خراب ہوگئی۔ انہیں اپنی گردن میں درد محسوس ہونے لگا، دایاں بازو کمزور ہو گیا، اور وہ جزوی طور پر مفلوج ہو گئی۔

خاتون ٹیچر کو بچوں سے ٹانگوں کا مساج کروانا مہنگا پڑ گیا

مساج کے صرف دو دن بعد،گلوکارہ کو گردن کے پچھلے حصے میں شدید درد محسوس ہوا۔ پھر اگلے ہفتے گلوکار کی حالت اس حد تک بگڑ گئی کہ وہ 50 فیصد فالج کا شکار ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق 8 دسمبر کو تھائی گلوکارہ کی موت کی خبر سوشل میڈیا پر سامنے آئی۔ پھنگ چیڈا کی موت کی خبر شائع کرنے والے سوشل میڈیا پیج کی جانب سے مساج تھیراپی کروانے کے خطرات سے آگاہ کیا گیا، اور لوگوں کو گردن یا ریڑھ کی ہڈی پر مساج کرنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا۔

سوشل میڈیا پوسٹ پر مزید کہا گیا کہ مساج کروانے کے بعد اگر آپ کو سر درد، چکر آنا، قے، یا اعضاء کی کمزوری جیسی علامات ظاہر ہونا شروع ہوں تو فوری طور پر علاج کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

بیٹے کی سالگرہ کی تقریب کے دوران ماں دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی

پوسٹ نے یہ بھی نوٹ کیا کہ تھائی مساج میں گردن کو مروڑنا روایتی عمل نہیں ہے اور مساج کرانے والوں پر زور دیا کہ بڑے نقصان سے بچنے کے لیے اس طرح کے جارہانہ مساج سے پرہیز کریں۔

death

thai singer

neck massage

twist massage