Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

بھارت میں خوفناک حادثہ، 6 افراد ہلاک 45 زخمی

بس ڈرائیور کو بھارتی قانون کی مختلف دفعات کے تحت غیر ارادی قتل کے الزامات کا سامنا
شائع 10 دسمبر 2024 09:28am

بھارتی شہر ممبئی کے کرلا میں پیر کی رات ایک بس پیدل چلنے والوں اور گاڑیوں پر چڑھ دوڑی، جس کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور 49 دیگر زخمی ہو گئے۔ پولیس نے بس ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔

یہ واقعہ رات تقریباً 9 بج کر 45 منٹ پر اس وقت پیش آیا، جب برہان ممبئی الیکٹرسٹی سپلائی اینڈ ٹرانسپورٹ انڈرٹیکنگ (BEST) کی بس (روٹ نمبر 332) کا ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا اور کئی گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں پر چڑھ گیا، جس کے بعد بس ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کی دیوار سے ٹکرا کر رک گئی۔

بندروں کی کیلے کے پیچھے لڑائی نے بھارت کا ریلوے نظام درہم برہم کر دیا

مرنے والوں کی شناخت کنیز فاطمہ انصاری، شیوم کشیپ، آفرین عبدالسلام شاہ اور انعم شیخ کے طور پر ہوئی ہے۔

حادثے کے بعد مقامی لوگوں نے زخمیوں کو قریبی بھابھا اسپتال پہنچایا۔ کچھ دیر بعد پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں سمیت ہنگامی خدمات پہنچ گئیں۔

حادثے میں 45 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے جن میں سے کچھ اب بھی ہسپتال اور دیگر طبی مراکز میں زیر علاج ہیں۔

جائے وقوعہ سے ملنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں بس کو تیز رفتاری سے دوڑتے اور لوگوں کو خطرے سے بچنے کے لیے بھاگتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

بس ڈرائیور سنجے مورے کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے اور اسے کرلا پولیس اسٹیشن میں بھارتی قانون کی مختلف دفعات کے تحت غیر ارادی قتل کے الزامات کا سامنا ہے۔

ڈرائیور کا طبی معائنہ کرایا گیا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا اس کے خون میں الکحل موجود ہے۔

روسی ہیکرز کا بھارت اور افغانستان کے راز چرانے کیلئے پاکستانی سرورز پر حملہ

علاوہ ازیں، بس کمپنی کی تکنیکی ٹیم کسی بھی مکینیکل خرابی کے لیے بس کا معائنہ کرے گی۔

Kurla Bus Accident

Mumbai Accident