نشو کا ”ریمبو“ افضل خان پر بیٹی کے ساتھ ان کے رشتے میں دراڑ پیدا کرنے کا الزام
نشو ایک سابق پاکستانی فلمی اداکارہ اور صاحبہ کی والدہ ہیں۔ ماضی کی کئی لازوال ہٹ فلمویں کا سہرا ان کے سر جاتا ہے۔ جن میں ”بہشت“، ”کبری عاشق“، اور ”رنگیلا“ جیسی فلمیں شامل ہیں۔ ان کی حالیہ مقبول فلم ”باجی“ تھی جس میں انہوں نے میرا کی ماں کا کردار ادا کیا تھا۔
نشو جی فی الحال یوٹیوب چینل پر وی لاگ پوسٹ کرتی ہیں۔ وہ اکثر اپنے خاندانی مسائل کی وجہ سے بھی خبروں میں رہتی ہیں۔
ماہرہ خان نے فردوس جمال سے بدلہ لے لیا
آج کل ان کی اپنی چہیتی بیٹی صاحبہ سے اندرونی مسائل کی وجہ سے کچھ دوری پیدا ہو چکی ہے انہوں نے حال ہی میں اپنی بیٹی صاحبہ کے ساتھ اپنے ان پیچیدہ تعلقات کی وجہ بتائی۔
صاحبہ کی والدہ نشو نے کہا، میں بہت عزت دار اور سیدھی سادی انسان ہوں۔ اگر میری کوئی غلطی ہوتی تو میں ضرور ان سے معافی مانگتی لیکن میری کوئی غلطی ہی نہیں ہے تو پھر معافی کیسی۔ یہ ان کی اپنی غلطی ہے۔
نشو نے مزید کہا کہ اگر مجھ سے تعلق توڑ کر ان کا گھر بچتا ہے تو اس سے بڑھ کر میرے لیے کوئی بات نہیں ہے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میری اس بات میں ایک پیغام چھپا ہوا ہے۔ اگر وہ مجھے چھوڑ کر خوش ہیں تو انہیں خوش رہنے دیں اور اگر وہ مجھ سے نہیں ملنا چاہتے ہیں تو ٹھیک ہے۔
انہوں نے مزید کہا، صاحبہ اور ان کے شوہر کو اس معاملے کو عام نہیں کرنا چاہیے تھا اور میڈیا میں نہیں لانا چاہیے تھا انہیں میرے خلاف ویڈیو یوٹیوب پر پوسٹ نہیں کرنی چاہیے تھی۔ باوقار اور خاندان سے تعلق رکھنے والے لوگ یوٹیوب پر ذاتی معاملات پر بات نہیں کرتے۔ بہتر تھا کہ وہ گھر کی بات گھرمیں ہی حل کرتے۔
ماضی کی نامور فلمی اداکارہ نے وضاحت کی کہ ان کی وجہ سے مجھے بھی سامنے آنا پڑا۔ کیونکہ میرے لیے ایسا کرنا ضروری ہوگیا تھا۔
نشو نے یہ بھی کہا کہ خدا کرے ان کی اولاد ان کے ساتھ ایسا کچھ نہ کرے کیونکہ یہ عمر بھر کا خسارہ ہے جو یہ کررہے ہیں۔
Comments are closed on this story.