Aaj News

ہفتہ, مارچ 29, 2025  
28 Ramadan 1446  

چیمپئنز ٹرافی: پی سی بی نے ہائبرڈ ماڈل پر آئی سی سی سے تحریری جواب طلب کرلیا

بھارتی ٹیم حکومتی پالیسی کی وجہ سے پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی
اپ ڈیٹ 09 دسمبر 2024 11:47pm

چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی اور میچز کے حوالے سے آئی سی سی کا حتمی اعلان بدھ کو متوقع ہے ، بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے ہائبرڈ ماڈل کے معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے تحریری یقین دہانی مانگ لی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پی سی بی نے بی سی سی آئی سے بات چیت کے بعد مستقبل کے ٹورنامنٹس کے ہائبرڈ ماڈل پر بین الاقوامی ادارے سے مبینہ طور پرتحریری یقین دہانی کا مطالبہ دہرایا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہو گی، ہائبرڈ ماڈل قبول نہیں، پی سی بی کا آئی سی سی کو خط

آئی سی سی کے مطابق بھارتی ٹیم حکومتی پالیسی کی وجہ سے پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی، پی سی بی نے چیمپیئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل کو قبول کیا جس میں بھارت کے میچ دبئی میں کھیلے جائیں گے جبکہ باقی ٹورنامنٹ پاکستان میں کھیلا جائے گا۔

اسی طرح اگر بھارتی ٹیم سیمی فائنل اور فائنل تک رسائی حاصل کرتی ہے تو یہ میچز بھی دبئی میں ہی ہوں گے۔

چیمپئینز ٹرافی: پی سی بی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی پیشکش کو ٹھکرادیا

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر وزیر اعظم شہباز شریف سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دو روز قبل تفصیلی ملاقات بھی کی تھی ۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا ایونٹ پاکستان میں 19 فروری 2025 سے 9 مارچ تک کھیلا جائے گا۔

ICC

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

Icc Champions Trophy 2025

icc champions trophy