پی ایم ایس اے کا ریسکیو آپریشن، سمندر میں پھنسے19 ماہی گیروں کو بچا لیا
پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے کھلے سمندرمیں کامیاب سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کرکے 19 ماہی گیروں کومحفوظ مقام پرمنتقل کردیا ہے ۔
ترجمان پی ایم ایس اے کے مطابق میری ٹائم ریسکیوکورآڈینیشن سینٹرکواطلاع ملی کہ ماہی گیروں کی لانچ کو پانی بھرجانے کی وجہ سے ڈوبنے کا خطرہ ہے رپی جس پر پی ایم ٹی ایس کے سمندرمیں روٹین پرماموربحری جہاز کو ٹاسک دیا گیا۔
پی ایم ایس اے کے بحری جہاز پی ایم ایس ایس دشت نے بچاؤ آپریشن کے دوران ماہی گیروں کو ریسکیو کیا، ریسکیو کیے گئے ماہی گیروں کو خشکی پر منتقلی کے بعد ان کی طبی امداد کا انتظام کیا گیا۔
ماہی گیروں کی لانچ سبحان اللہ کے تمام عملے کو پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے بحری جہاز رفاقت کے ذریعے بحفاظت کراچی بندرگاہ پہنچادیا گیا، میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی آپریشن پاکستان کے سمندری علاقوں میں ماہی گیروں کے تحفظ کے عزم کا عکاس ہے۔
Comments are closed on this story.