مدارس کی رجسٹریشن پر سرپرست وفاق المدارس العربیہ پاکستان کا ردعمل
میرے حوالہ سے میڈیا پر جو بیان چلایا جارہا ہے وہ سراسر حقائق کےمنافی ہے، مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی
وفاق المدارس العربیہ پاکستان کےسرپرست اور جامعہ اشرفیہ لاہورکے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی نے دینی مدارس کی رجسٹریشن کے حوالے سے کہا ہے کہ میرا مؤقف بالکل واضح اوروہی ہےجو وفاق المدارس العربیہ پاکستان اوراتحاد تنظیمات کا ہے۔
انہوں نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ میرے حوالہ سے میڈیا پر جو بیان چلایا جارہا ہے وہ سراسر حقائق کےمنافی ہے جس کا حقیقت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔
دینی مدارس ملک کی نظریاتی سرحدوں کےمحافظ، اسلام کےقلعےاورنسلِ نوکےایمان کی حفاظت کا بہترین ذریعہ ہیں۔
JUIF Madrassa Registeration Law
مقبول ترین
Comments are closed on this story.