جب ایسا شخص سامنے ہو تو ڈانس خود بخود ہوجاتا، اداکارہ ریکھا نے کس بارے میں کہا؟
بالی ووڈ کی لیجنڈ اداکارہ ریکھا نے مشہور بھارتی فلم میں امیتابھ بچن کے ساتھ کام کے تجربے پر انہیں شاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
معروف بھارتی اداکارہ اور بگ بی کی جوڑی فلم انڈسٹری میں کافی مشہورتھی، دونوں نے ایک ساتھ کافی فلمیں کیں، ان کی فلم ’سہاگ‘ 1979ء میں ریلیز ہوئی تھی۔
بھارتی کامیڈی پروگرام کپل شرما شو میں بطور مہمان شرکت کے دوران 70 سالہ اداکارہ سے مداح نے فلم کے گانے ’شیراوالی‘ سے متعلق سوال کیا کہ آپ نے اس فلم میں بہترین گجراتی ڈانڈیا ڈانس کیا ، آپ کی پرفارمنس سے لگا ہی نہیں کہ آپ گجراتی نہیں، آپ نے یہ کیسے کیا تھا؟
اداکارہ ریکھا نے امیتابھ بچن کا نام لیے بغیرکہنا تھا کہ جن کے ساتھ میں ڈانڈیا کھیل رہی تھی، وہ کیا شخصیت ہے، چاہیے مجھے ڈانڈیا آتی ہو یا نہ آتی ہو، جب ایسا شخص سامنے آجائے تو ڈانس خود بخود ہوجاتا ہے۔
فلم سہاگ کی کاسٹ میں اداکارہ ریکھا، امیتابھ بچن، ششی کپور، پروین بابی، امجد خان، نروپما رائے، قادر خان، رنجیت اور جیون شامل تھے، 79 میں ریلیز ہونے والی بھارتی فلم نے کافی کمائی کی تھی۔