Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

حکومتی کمیٹیوں کے ساتھ طویل بیٹھک، پی پی وفد کے گلے شکوے

اجلاس میں تحفظات کے خاتمے کیلئے ایک اور نشست پراتفاق
شائع 09 دسمبر 2024 09:59pm

پیپلزپارٹی اور حکومتی کمیٹیوں کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ، پنجاب ہائوس اسلام آباد میں حکومتی کمیٹیوں سے طویل ملاقات میں پی پی وفد نے لیگی کمیٹی کے سامنے خوب گلے شکوے کئے۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات کے دوران پیپلزپارٹی کے وفد نے مسلم لیگ ن کو مختلف امور پراپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

وفاقی حکومت کی پیپلز پارٹی کو بڑا جھٹکا دینے کی تیاری

ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ پی پی نے پنجاب میں کمیٹیوں کی سفارشات پر بھی عملدرآمد نہ ہونے کا شکوہ کیا گیا۔

اجلاس کے موقع پر لیگی کمیٹی نے پیپلزپارٹی کے تحفظات پر اعلیٰ سطح پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

ذرائع کے مطابق حکومت وفد نے پی پی تحفظات دور کرنے کیلئے مزید وقت مانگ لیا، اجلاس میں تحفظات کے خاتمے کیلئے ایک اور نشست پراتفاق کیا گیا۔

Pakistan People's Party (PPP)

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)