Aaj News

پیر, جنوری 13, 2025  
12 Rajab 1446  

بانی پی ٹی آئی تفتیشی کمیشن بنوانا چاہتے ہیں، نعیم پنجوتھا

اگر پی ٹی آئی سمجھتی ہے غلط کیسز میں گرفتاریاں ہوئیں تو سامنے لائے، عقیل ملک، اسپاٹ لائٹ میں گفتگو
اپ ڈیٹ 09 دسمبر 2024 10:27pm

معروف قانون دان اور پی ٹی آئی کے رہنما نعیم پنجوتھا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی کا مطالبہ ہے کہ 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کے حوالے سے تفتیشی کمیشن بنایا جائے۔

آج نیوز کے پروگرام اسپاٹ لائٹ میں گفتگو کے دوران نعیم پنجوتھا نے کہا کہ سیاسی قائدین کو رہا کیا جانا چاہیے۔ اس معاملے پر ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جس کے سربراہ عمر ایوب ہیں۔ ہم صرف اُس سے مذاکرات کریں گے جس کے پاس طاقت ہوگی، اختیار ہوگا۔

نعیم پنجھوتھا نے کہا کہ یہ لوگ زبردستی اقتدار میں لائے گئے ہیں۔ خود مجھ پر بھی دہشت گردی کے 10 مقدمات ہیں۔

اسپاٹ لائٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ ہم یہ سمجھ رہے تھے کہ پی ٹی آئی نے ہوش کے ناخن لے لیے ہیں۔ یہ سمجھا جارہا تھا کہ بالآخر یہ پارٹی بات چیت کے لیے تیار ہوگئی ہے۔ جس سے یہ بات کرنا چاہتے ہیں اُس نے منہ کردیا۔

بیرسٹر عقیل نے کہا کہ ہم نے انہیں کئی بار مذاکرات کی دعوت دی۔ اگر غلط مقدمات می گرفتاریاں کی گئی ہیں تو سامنے لائیں۔ تمام معاملات حل صرف بات چیت سے طے ہوسکتے ہیں۔ ہم تو اُن سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔

پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا کہ انہیں خود نہیں پتا پارٹی کون چلا رہا ہے۔ یہ لوگ آخر کس چیز کا اختیار مانگ رہے ہیں؟ مقدمات کا فیصلہ تو عدالت ہی کریں گی۔ یہ تو کہتے تھے اسٹیبلشمنٹ کا سیاست میں رول نہیں ہونا چاہیے۔ اب کہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ سے بات کریں گے۔

Naeem Panjutha

Barrister Aqeel Malik

INVESTIGATING COMMISSIONS

LEADERS BE FREED