Aaj News

بدھ, اپريل 09, 2025  
10 Shawwal 1446  

چمن کے میزئی اڈے کے نزدیک دھماکے سے 2 افراد جاں بحق

متعدد افراد زخمی ہوئے، ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت کا علم نہیں ہوسکا۔
شائع 09 دسمبر 2024 08:20pm

چمن میں میزئی اڈا کے نزدیک دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ دماکا زوردار تھا جس کی آواز دور تک سُنی گئی۔ امدادی اداروں نے موقع پر پہنچ کر اپنی سرگرمیاں شروع کردیں۔

چمن سے آج نیوز کے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے میں پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔ ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی۔

Chaman

Explosion

TWO KILLED

MAIZAI ADDA