Aaj News

پیر, مئ 05, 2025  
08 Dhul-Qadah 1446  

بیرون ملک سے ’کمرشل مقدار‘ میں موبائل فونز اور دیگر اشیا لانے پر پابندی عائد

ایک موبائل فون کے سوا تمام دیگر موبائل فون ضبط کر لیے جائیں گے، نوٹی فکیشن
اپ ڈیٹ 09 دسمبر 2024 08:11pm

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بیرون ملک سے کمرشل مقدار میں اشیا لانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

اس سلسلے میں بیگیج اسکیم میں ترمیم کے حوالے سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق بیرون ملک سے ذاتی استعمال کے لیے ایک موبائل فون لانے کی اجازت ہوگی۔

تاہم 1200 ڈالر سے زائد مالیت کی اشیاء کمرشل تجارت تصور کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ ایک موبائل فون کے سوا تمام دیگر موبائل فون ضبط کر لیے جائیں گے۔

ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ اضافی اشیاء ڈیوٹی، ٹیکس، اور جرمانے کی ادائیگی کے باوجود بھی کلیئر نہیں ہوں گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق بیگج رولز 2006 میں مزید ترامیم کے مسودے کے ذریعے سفارشات پیش کرنے کے لیے 7 روز کی مہلت دی گئی ہے، جبکہ مقررہ معیاد کے بعد موصول ہونے والی تجاویز و آراء قابل قبول نہیں ہوں گی۔

FIA

پاکستان

NOTIFICATION ISSUED