Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گاڑی کی زور دار ٹکر سے گھوڑا 12 فٹ اُچھل کر زمین پر گرنے سے مر گیا

واقعہ بھارت کے صوبے اتر پردیش میں پیش آیا ، نصف درجن افراد زخمی، کار مکمل تباہ ہوگئی
شائع 09 دسمبر 2024 07:06pm

بھارت کے صوبے اتر پردیش کے ضلع باغپت میں دہلی سہارنپور ہائی وے پر تیز رفتار کار کے گھوڑا گاڑی (بگی) سے ٹکرانے سے گھوڑے کی موت ہو گئی۔

تصادم اتنا شدید تھا کہ گاڑی کی زور دار ٹکر سے گھوڑا 12 فٹ اُچھل کر زمین پر گرنے سے مر گیا۔ واقعے کی فوٹیز وائرل ہوگئی.

جاپانی چڑیا گھر میں 7 سال قبل لایا گیا دریائی گھوڑا بالآخر گھوڑی نکلی

شندور پولو فیسٹیول کیلئے گھوڑا کیسے پالا جائے؟

حادثے کے نتیجے میں تقریباً نصف درجن افراد زخمی ہو گئے جو چھوٹی گاڑی اور کار میں سوار تھے۔ کار تباہ ہو گئی اور چھوٹی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب گھوڑے سے چلنے والی بگی اچانک تیز رفتار کار کے سامنے آ گئی جس کے نتیجے تصادم ہوا۔

world