Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کمپنی سروے میں ذہنی تناؤ کی شکایت کرنے والا عملہ فارغ

ہوم سیلون اور فلاح و بہبود کے پلیٹ فارم یس میڈم کی جانب سے مبینہ ای میل لیک
شائع 09 دسمبر 2024 07:17pm

کمپنی سروے میں تناؤ کی شکایت کرنا ملازمین کو مہنگا پڑ گیا، کمپنی نے ملازمت سے ہی فارغ کر دیا ، ہوم سیلون اور فلاح و بہبود کے پلیٹ فارم یس میڈم کی جانب سے مبینہ طور پر ای میل سوشل میڈیا پر لیک ہوگئی۔

بھارتی شہر نوئیڈا میں مبینہ ای میل کمپنی کے ایچ آر مینیجر آشو اروڑہ جھا کی جانب سے بھیجی گئی تھی ، یس میڈم کی اندرونی ای میل، ایک ہوم سیلون اور ٹیکنالوجی سے چلنے والا بیوٹی اینڈ ویلنس پلیٹ فارم پر نئے تنازعہ کو ہوا دی ہے ۔

کمپنی ای میل میں کہا گیا کہ جن ملازمین نے حالیہ سروے کے دوران تناؤ کا سامنا کرنے کی اطلاع دی تھی، انہیں ملازمت سے برطرف کر دیا گیا، معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر متعقلقہ ادارے پر شدید تنقید جاری ہے۔

لنکڈ ان پر انڈیگو کے ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر کے ذریعہ شیئر کیا گیا مبینہ لیک خط میں لکھا ہے کہ حال ہی میں ہم نے ملازمین کے جذبات و مسائل کو سمجھنے کے لیے سروے کیا تھا۔

خط کے مطابق ملازمین میں سے بہت سے لوگوں نے اس پر خدشات کا اظہار کیا، ادارے میں صحت مند ماحول کے فروغ کے لئے ہم ان کا دل کی گہرائیوں سے احترام کرتے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کوئی بھی ملازم کام پر تناؤ کا شکار نہ رہے، اور جن ملازمین نے تناؤ کی نشاندہی کی تھی، ہم نے ان سے علیحدگی اختیارکرنے کا مشکل فیصلہ کیا تاکہ وہ مزید ذہنی کرب سے بچ سکیں ۔

خط کے مطابق برطرفی کا فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہے ، متاثرہ ملازمین کو مزید تفصیلات بعد مین بھیجی جائیں گی۔

world

TECHNOLOGY

Jobs

Stress

job stress

lay off