پاکستانیوں کے لیے سعودی عرب اور بحرین میں آسامیوں کا اعلان
پاکستان نے سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں کو افرادی قوت فراہم کرنے کی تیاری کی ہے۔ ملازمت حاصل کرنے کا عمل اوورسیز پاکستانیوں اور افرادی قوت کی وزارت کے تحت کام کرنے والی دی اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (او ای سی) کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔
او ای سی نے سعودی عرب اور بحرین کے لیے میڈیکل پروفیشنلز سمیت ہنرمند افرادی قوت برآمد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مطلوب قابلیت اور تجربے کے حامل میڈیکل پروفیشنلز ملازمت کے لیے درخواست دینے کے اہل ہیں۔
میڈیکل پروفیشنلز کے لیے کسی بھی مستند طبی تعلیمی ادارے سے مطلوب قابلیت میں میڈیسن (ایم بی بی ایس) یا اِس کے مساوی سند کے علاوہ ایچ آئی ایم اے اے، آئی سی ڈی ٹین اے سی ایچ آئی، اے سی ایس تعارفی کورس کی تکمیل اور صحت یا انشورنس کے کسی بھی ادارے میں پروسیسر یا آڈیٹر آف انشورنس کلیمز کی حیثیت سے چار سال کا تجربہ لازم ہے۔ عمر پچاس سال سے کم ہونی چاہیے۔ صنف کی کوئی قید نہیں۔
او ای سی تعمیرات کے شعبے میں بھی ریکروٹنگ کر رہا ہے۔ دلچسپی رکھنے والے افراد 18 دسمبر 2024 تک اپنی درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔ تعمیرات کے شعبے میں کام کرنے کے لیے مطلوب قابلیت درجِ ذیل ہے۔
لیباریٹر مینیجر : بی ایس سی انجینیرنگ، بی ٹیک، گریجویشن، سول انجینیرنگ میں ڈپلوما آف ایسوسی ایٹ انجینیر۔ پانچ سال سپروائزری پوزیشن سمیت پندرہ سال کا تجربہ۔ لیب مینیجر اسٹاف کی نگرانی کے ساتھ ساتھ فیلڈ آپریشنز کا بھی نظم و نسق سنبھالے گا۔
لیباریٹری ٹیکنیشین : ایسوسی ایٹ انجینیرنگ میں تین سالہ ڈپلوما یا سائنس سے متعلق شعبے میں کالج ڈگری۔ لیب ٹیکنیشین کنکریٹ، ایگریگیٹ، مٹی اور ایسفالٹ کی ٹیسٹنگ کا ذمہ دار ہوگا۔
خواہش مند افراد oec.gov.pk پر درخواستیں جمع کرائیں۔ میڈیکل پروفیشنلز اور لیب مینیجر ایک ہزار روپے کا جبکہ لیب ٹیکنیشینز 500 روپے کا بینک چالان جمع کرانے کے پابند ہوں گے۔ بینک چالان آن لائن درخواست جمع کرانے کے عمل ہی میں جنریٹ کیا جائے گا۔
تکنیکی معاونت کے لیے امیدوار او ای سی کی ہیلپ ڈیسک کے نمبر 0311-0011-632 پر یا [email protected] پر رابطہ کریں۔
Comments are closed on this story.