Aaj News

بدھ, اپريل 09, 2025  
10 Shawwal 1446  

کرم میں امن وامان کی بحالی کیلئےصوبائی سطح پرسپروائزری کمیٹی قائم

کمیٹی کی سربراہی مشیراطلاعات کےپی بیرسٹرسیف کریں گے،اعلامیہ
شائع 09 دسمبر 2024 04:20pm

پشاور: صوبائی حکومت نے ضلع کرم میں امن و امان کی بحالی کے لیے ایک سپروائزری کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کمیٹی کی سربراہی مشیر اطلاعات پی بیرسٹر سیف کریں گے، جبکہ صوبائی وزیر آفتاب عالم بھی کمیٹی کے ارکان میں شامل ہوں گے۔

کمیٹی میں سول انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ افسران شامل کیے گئے ہیں۔ اس کمیٹی کا مقصد حکومتی فیصلوں پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔

کمیٹی عملی اقدامات کے ذریعے ضلع کرم میں امن و امان کے قیام کے لیے موثر اقدامات کرے گی۔

KPK

cm kpk

kuram pti