Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سینیٹ کمیٹی نے بلوچستان اسمبلی کی نشستوں میں اضافے کا بل منظور کرلیا

ذیلی کمیٹی نے بل منظوری کی رپورٹ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دی
شائع 09 دسمبر 2024 03:20pm

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کی ذیلی کمیٹی نے بلوچستان اسمبلی کی نشستیں 65 سے بڑھا کر 80 کرنے کا بل منظور کر لیا۔

پیر کو قائمہ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی میں بلوچستان اسمبلی میں نشستوں کی تعداد میں اضافے کے بل پر بحث ہوئی، ذیلی کمیٹی نے بل منظوری کی رپورٹ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دی۔

ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر انوشہ رحمان نے کہا کہ مناسب ہوگا الیکشن کمیشن کا مؤقف بھی جان لیں، پوری معلومات آنے تک بل کے حق یا مخالفت میں رائے نہیں دے سکتی۔

سینیٹر انوشہ رحمان نے کہا کہ جاننا چاہتی ہوں ایریا کی بنیاد پر نشستوں کا تعین کیا جا سکتا ہے یا نہیں۔

اس موقع پر یہاں تو ایک رات میں پورا آئین ہی اڑا دیا جاتا ہے، کاش یہی رائے آپ چھبیسویں ترمیم کے وقت بھی دے دیتیں۔

balochistan assembly

Senate Committe