Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پر عملدرآمد کرلیا گیا

حکومت نے گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے کی پالیسی ترک کردی
شائع 09 دسمبر 2024 02:17pm

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پر عملدرآمد کرلیا گیا، حکومت نے گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے کی پالیسی ترک کردی۔

ذرائع کے مطابق حکومت ہر سال گندم کی فصل کی بوائی کے موقع پر امدادی قیمت مقرر کرتی ہے، گندم کی بوائی مکمل ہونے کے باوجود پہلی بار امدادی قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف نے حکومت کو گنے اور گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے سے روکا تھا، آئی ایم ایف اجناس کی قیمتوں کے تعین میں حکومتی کردار کی مخالف ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف قیمتوں کے تعین کے لیے فری مارکیٹ کا خواہاں ہیں، امدادی قیمت سے حکومت کسانوں کو ان کی فصل کی کم سے کم قیمت کو یقینی بناتی تھی۔

wheat price

اسلام آباد

IMF

Wheat

International Monetary Fund