Aaj News

جمعرات, جنوری 16, 2025  
15 Rajab 1446  

ایک درخت نے برطانوی خاتون کو ملک چھوڑنے پر مجبور کردیا

خاتون گھر جانے سے خوفزدہ رہتی ہیں
شائع 09 دسمبر 2024 02:05pm

درخت ویسے تو کئی فائدے فراہم کرتے ہیں، ان سے گرے ہوئے پتے بہترین کھاد بناتے ہیں جو مٹی کو افزودہ کرتے ہیں اور ہمیں کئی طرح کی خوراک فراہم کرتے ہیں۔

مگر ایک خاتون ہیں جنہیں درخت نے علاقہ نہیں، شہر بھی نہیں، بلکہ ملک چھوڑنے کے بارے میں سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق برطانوی خاتون نے بتایا کہ وہ اپنے گھر کے قریب ایک درخت سے الرجی کا شکار ہوگئی ہیں جس کے باعث وہ آسٹریلیا منتقل ہونے کے بارے میں سوچ رہی ہیں۔

41 سالہ رچنا اینڈرسن کہتی ہیں کہ انہیں نورویچ کے قریب ایسٹون میں اپنے گھر کے سامنے اسکاٹس پائن کے درخت سے شدید الرجی ہو گئی ہے۔

ہری مرج سے ہونٹ خوبصورت بنانے والی خاتون نے صارفین کو مرچیں لگا دیں

خاتون نے بتایا کہ الرجی ان کے چہرے پر شدید جلن، اور سوجن کا باعث بنتی ہے اور یہ اس قدر خراب ہو گئی ہے کہ اب وہ گھر جانے سے خوفزدہ ہیں۔

امریکی خاتون نے اپنا دودھ عطیہ کرنے کا عالمی ریکارڈ بنالیا

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ برطانوی خاتون نے گزشتہ دو سالوں میں کئی میڈیکل ٹیسٹ اور علاج کروائے، لیکن ڈاکٹروں کو کوئی دوسری الرجی نہیں مگر علامات بڑھتی ہی چلی گئیں۔

لاہور: بازار میں اچانک سامنا ہونے پر سابق شوہر کا خاتون پر تشدد

رچنا اینڈرسن کو یقین ہے کہ درخت ہی ان کے لیے مسئلہ بنا ہوا ہے کیونکہ انہوں نے دیگر وجوہات جاننے کی کوشش کی، لیکن علامات صرف اس وقت ظاہر ہونے لگتی ہیں جب وہ گھر پر ہوتی ہیں۔

تاہم درخت تو محفوظ ہے اس لیے رچنا کو اسے کاٹنے کے لیے کونسل کی اجازت درکار ہے۔ لیکن اجازت ملنے کا امکان بہت کم ہے۔ رچنا فی الحال کونسل کے فیصلے کا انتظار کر رہی ہیں اور اگر انہوں نے کوئی فیصلہ نہ کیا تو وہ آسٹریلیا روانہ ہوجائیں گی۔

Australia

tree

British woman

considering

allergic

painful allergy