Aaj News

جمعہ, دسمبر 20, 2024  
17 Jumada Al-Akhirah 1446  

کالے جادو کے الزامات پر 110 افراد قتل، مقتولین میں مشترک کیا تھا

اس حوالے سے اطلاع نیشنل ہیومن رائٹس ڈیفنس نیٹ ورک نے دی، رپورٹ
اپ ڈیٹ 09 دسمبر 2024 02:31pm
تصویر بشکریہ: الجزیرہ
تصویر بشکریہ: الجزیرہ

انسانی حقوق کے ایک گروپ نے اطلاع دی ہے کہ اتوار کے روز ہیٹی کے دارالحکومت کے ایک غریب علاقے میں کم از کم 110 افراد پر جادو ٹونے کے الزامات عائد کر کے انہیں قتل کروا دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیٹی کی کچی آبادی سیٹے سولے میں مونیل میکانو فیلکس نامی گینگ لیڈر نے اپنے بیٹے کی بیماری پر پادری سے مشورہ کیا، جس نے علاقے کے بزرگوں کو جادو کا مرتکب قرار دیا۔

نیشنل ہیومن رائٹس ڈیفنس نیٹ ورک کے مطابق گینگ لیڈر نے پادری کے مشورے پر علاقے کے 110 معمر افراد کو ہلاک کروا دیا، تمام مقتولین کی عمریں 60 سال سے زیادہ تھیں، تمام افراد کو تیز دھار آلات سے قتل کیا گیا۔

اسکول کی معاشی حالت بہتر کرنے کیلئے دوسری جماعت کے طالبعلم کی بلی چڑھا دی گئی

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گینگ لیڈر نے گزشتہ جمعے کو 60 اور ہفتے کو 50 معمر افراد کو قتل کروایا۔

یوٹیوب سے سیکھ کر کالا جادو کرنے کیلئے سر کاٹنے والے چار افراد گرفتار

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گینگ کی علاقے پر مضبوط گرفت ہے، جو موبائل فون کے استعمال جیسی چیزوں کو کنٹرول کرتے ہیں، جس کی وجہ سے رہائشیوں کے لیے ہلاکتوں کے بارے میں خبریں شیئر کرنا مشکل ہوتا ہے۔

اقوام متحدہ نے کہا کہ فیلکس کے گینگ کے تقریباً 300 ارکان ہیں اور یہ فورٹ ڈیمانچے اور لا سیلین کے قریب علاقوں میں سرگرم ہے۔

Black Magic

Haiti gang

killed 110 people

witchcraft accusation

local gang leader