Aaj News

پیر, جنوری 13, 2025  
12 Rajab 1446  

ڈی چوک احتجاج میں لاپتہ 200 افراد کی فہرست تیار کرلی، بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی 2019 میں ہوئے مدارس رجسٹریشن معاہدے پر آج بھی قائم ہے، چئیرمین پی ٹی آئی
شائع 09 دسمبر 2024 12:27pm

تحریک انصاف کے چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ ہم نے ڈی چوک احتجاج میں لاپتہ 200 افراد کی فہرست تیار کرلی، لاپتہ افراد کا معاملہ ہر فورم پر اٹھائیں گے۔

بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہ پی ٹی آئی کا 2019 میں مدارس رجسٹریشن کا معاہدہ درست تھا، تحریک انصاف اس معاہدے پرآج بھی قائم ہے۔

مدارس کی رجسٹریشن اور اصلاحات کے حوالے سے اسلام آباد میں آج اہم اجلاس

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مدارس کی رجسٹریشن ہونی چاہیے، اس سے ملکی قوانین کے خلاف ہونے والی سرگرمیاں رک سکتی ہیں، مدارس میں بچوں کو جدید علوم بھی پڑھائے جانے چاہئیں۔

سپریم کورٹ نے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کردیا

چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میں فیصل واوڈا کے کسی بیان کا جواب نہیں دیتا، سب کو بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی کوشش کرنی چاہیے، بانی پی ٹی آئی کی زندگی ہمارے لیے اہم ہے۔

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Barrister Gohar Ali Khan

Madaris Registration Bill