Aaj News

جمعرات, جنوری 16, 2025  
15 Rajab 1446  

پاراچنار ٹل مین شاہراہ اور متعدد راستے آج بھی بند، اشیائے ضروریات کی قلت

اشیائے ضروریات نہ ملنے کی صورت میں شہری انتہائی مشکلات سے دو چار
شائع 09 دسمبر 2024 11:58am

ضلع کرم میں پاراچنار ٹل مین شاہراہ اور متعدد راستے آج بھی آمد و رفت و ٹریفک کے لیے بند ہیں جبکہ راستوں کی بندش کے باعث پاراچنار شہر میں اشیائے ضروریات کی قلت سامنا ہے۔

پارا چنار شہر میں اشیائے خوردونوش، ادویات، آندھن اور دیگر چیزوں کا مکمل فقدان ہے، اشیائے ضروریات نہ ملنے کی صورت میں شہری انتہائی مشکلات سے دو چار ہیں۔

آٹا، گھی، چینی، پیٹرول ڈیزل، ایل پی جی، لکڑی اور ادویات ملنے کے لیے پاراچنار کے شہری ترس رہے جبکہ شہر میں پچھلے 20 دنوں سے سبزی نہیں مل رہی اور شہر سے دالیں بھی غائب ہیں۔

بارڈر حکام کے مطابق پاک افغان خرلاچی بارڈر بھی ہر قسم آمد و رفت اور تجارت کے لیے بند ہے۔

ضلع کرم میں فریقین کا غیر معینہ مدت تک جنگ بندی پر اتفاق

دوسری جانب جرگہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پائیدار امن و امان کیلئے پشتون قومی جرگہ ضلع کرم میں فریقین کے درمیان صلح کرا رہے ہیں۔

عمائدین کے درمیان آج کمشنر کوہاٹ دفتر میں اہم جرگہ ہوگا جس میں دونوں فریقین کے عمائدین سمیت سرکاری گرینڈ جرگہ کے اراکین شامل ہوں گے۔

یاد رہے کہ ضلع کرم کے علاقے اپر دیر میں 21 نومبر کو ہونے والے ابتدائی حملے میں ایک گروپ کی جانب سے مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کی گئی تھی جبکہ مخالف گروپ کی جانب سے جوابی فائرنگ سے مجموعی طور پر 43 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

ضلع کرم میں ابتدائی جھڑپ کے بعد مقامی انتظامی اور صوبائی حکومت کی مداخلت کے بعد فریقین 7 روزہ سیز فائر پر آمادہ ہوئے جس میں 3 روز کی توسیع کی گئی۔

خیبر پختونخوا

cm kpk

Parachinar

district kurram

Kurram Clashes