Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت میں چلتے پھرتے اشتہارات سڑکوں پر آگئے

بھارت میں چلتے پھرتے اشتہارات کا ٹرینڈ چل پڑا جس نے شہریوں کو حیران کر دیا
شائع 09 دسمبر 2024 11:46am
تصویر بشکریہ: بھارتی میڈیا
تصویر بشکریہ: بھارتی میڈیا

عام طور پر اشتہارات ٹی وی، بل بورڈز اور ویب سائٹس پر چلائے جاتے ہیں مگر اب تو چلتے پھرتے اشتہارات نے انٹری دے دی ہے۔ اشتہارات دیکھنا لوگ جتنا نا پسند کرتے ہیں اب یہی اشتہارات خود پیروں پر چل کر آپ کے پاس آئیں گے۔

جی ہاں ! بھارت میں چلتے پھرتے اشتہارات کا ٹرینڈ چل پڑا ہے جس نے بھارتی شہریوں کو حیران کر دیا۔

انڈین میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلورو میں مردوں کے ایک گروپ نے فوڈ ڈیلیوری ایپ کی تشہیر کے لیے نیا طریقہ اپنا لیا۔ مگر یہ طریقہ شہریوں کے لیے درد سر بن گیا ہے۔

بندروں کی کیلے پر لڑائی، بھارت کا ریلوے نظام درہم برہم

مذکورہ تصویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شئیر کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چند افراد اپنے پیچھے فوڈ ڈیلیوری ایپ کا اشتہار لیے گھوم رہے ہیں۔

ڈیلیوری ایپ کے اشتہار میں 10 منٹ میں کھانا لوگوں تک پہنچانے کا پیغام ڈسپلے اسکرین پر دیکھا جا سکتا ہے۔

روسی ہیکرز کا بھارت اور افغانستان کے راز چرانے کیلئے پاکستانی سرورز پر حملہ

مارکیٹنگ کی یہ حکمت عملی متنازعہ قرار دی جانے لگی ہے جبکہ اسے انسانی اشتہارات کا نام گیا ہے۔ اشتہار چلانے کے اس طریقے نے سوشل میڈیا صارفین کو گہری تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

بھارتی دارالحکومت کے اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی، بدلے میں کیا مانگا گیا؟

پوسٹ پر ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ سرمایہ داری وسائل کو انتہائی موثر طریقے سے استعمال کرنے کی کوشش کرتی ہے، لیکن یہ استحصال کا باعث بن سکتا ہے، خاص طور پر ہندوستان میں جہاں مزدوری سستی ہے۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ اشتہارات چلانے کی یہ ایک بدترین مثال ہے۔

اشتہارات کے طور پر انسانوں کو استعمال کرنے پر صارفین کی جانب سے کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا گیا کہ یہ غیر منصفانہ ہے۔

human advertisement

men walking

food delivery app

angers Internet