Aaj News

پیر, دسمبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Akhirah 1446  

سردیوں میں مونگ پھلی کھانے کے فوائد جانیے

سردیوں کے سرد موسم میں جسم کو گرم اور توانائی سے پر رہنے میں مدد دیتی ہے
شائع 09 دسمبر 2024 11:30am

جس طرح گرمیاں ٹھنڈی اور تازگی بخش آئس کریم اور ٹھنڈے مشروبات کے لیے پرفیکٹ ٹائم ہے۔ اسی طرح مونگ پھلی صحت بخش چکنائی کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔ جو سردیوں کے سرد موسم میں جسم کو گرم اور توانائی سے پر رہنے میں مدد دیتی ہے۔ یہ چکنائی جسم سے خراب کولیسٹرول کی سطح کو کم کرکے دل کی صحت کو سپورٹ کرتی ہے۔

توانائی مہیا کرتی ہے

سردیوں کے موسم میں ہمیں اکثر سستی محسوس ہوتی ہے، لیکن مونگ پھلی وہ بہترین اسنیکس ہے جو ہمیں توانائی سے بھر پور رکھتی ہے۔

سرد موسم میں اخروٹ کا استعمال کیوں ضروری ؟ اس کے 5 فوائد جانیے

صحت بخش چکنائی ، پروٹین اور فائبر کے امتزاج پر مشتمل مونگ پھلی توانائی کو تقویت بخشتی ہے۔ اور آپ کو ایکٹیو اور الرٹ رکھتی ہے حتی کہ سرد دنوں میں بھی۔

جلدی صحت کو بہتر بناتی ہے

موسم سرما میں خون کی کمی دور کرنے والی اشیا

ٹھنڈی ہوائیں آپ کی جلد کو بے رونق اور خشک بنا دیتی ہیں۔ مونگ پھلی میں وٹامن بی9 پایا جاتا ہے، جو کہ آپ کی جلد کو ہائیڈریٹ ، چمکدار، اور صحت بحش رکھتا ہے۔ یہ خون کی سرکولیشن کو بھی سپورٹ کرتا ہے، یہ خاص طور پر مفید رہتا ہے جب باہر ٹھنڈ ہو۔

قوت مدافعت کو تقویت دیتی ہے

مونگ پھلی سے ہونے والے نقصانات، جن سے آپ لاعلم ہیں

وٹامن جیسے وٹامن ای، سے پر مونگ پھلی آپ کی قوت مدافعت کو مضبوط بناتی ہے، جو سردیوں میں اور بھی ضروری ہوجاتی ہے جب اکثر فلو اور نزلے کی شکایت ہوجاتی ہے۔ وتامن ای ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو کہ انفیکشن سے لڑتا ہے۔

ہاضماتی صحت کو سپورٹ کرتی ہے

مونگ پھلی فائبر کا ایک اچھا ذریعہ ہے جو ہاضمے میں مدد دیتا ہے اور قبض سے بچاتا ہے۔

صحت

دسترخوان

lifestyle